ماں بھی میرے موٹاپے سے تنگ تھیں۔۔ پہلی فلم کے لئے 30 کلو وزن کم کرنا پڑا! سوناکشی سنہا نے کم وقت میں موٹاپا کم کرنے کا کیا طریقہ بتایا؟

"میں بچپن سے ہی موٹی تھی۔ بچپن میں میرا وزن 95 کلو تھا جس کی وجہ سے اسکول میں بچے مذاق اڑاتے تھے۔ کوئی ساتھ کھلاتا نہیں تھا، اسکول میں کوئی شو ہو تو کوئی کردار مجھے نہیں دیا جاتا تھا۔ اسکول تو اسکول گھر میں ماں بھی میرے موٹاپے سے تنگ تھیں۔ وہ بار بار وزن کم کرنے اور کم کھانے کا کہتی تھیں"

یہ کہنا ہے بھارت کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا کا جنہوں بے دہائی پہلے دبنگ فلم سے دبنگ انٹری دے کر اپنی اداکاری کا لوہا تو منوا لیا لیکن اس فلم کو حاصل کرنے کے لئے بھی ان کو وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

احساس ہوا کہ وزن کم کرنا کیوں ضروری ہے

سوناکشی کہتی ہیں کہ سلمان خان کے ساتھ پہلی فلم کرنے کے لئے انھوں نے 30 کلو وزن گھٹایا۔ اگرچہ انھیں ہمیشہ سے موٹاپا کم کرنے کی تلقین کی جاتی تھی لیکن یہ بات سن سن کر وہ باغی ہوگئیں تھیں۔ بڑے ہونے کے بعد انھیں احساس ہوا کہ وزن کم کرنا ان کی ضرورت ہے تا کہ وہ صحت مند زندگی گزار سکیں۔

جلد وزن کم کرنے کے لئے

سوناکشی کا کہنا ہے کہ وہ 2 گھنٹے ورزش لازمی کرتی ہیں اس کے علاوہ کھانا وہ صرف گھر کا کھاتی ہیں۔ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کرتی ہیں اور جلد وزن کم کرنے کے لئے وہ زیادہ پانی پیتی ہیں تاکہ پیٹ بھرا رہے اور بھوک کم لگے.

Sonakhshi Ne Motapa Kese Kam Kia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sonakhshi Ne Motapa Kese Kam Kia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sonakhshi Ne Motapa Kese Kam Kia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3881 Views   |   23 Apr 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

ماں بھی میرے موٹاپے سے تنگ تھیں۔۔ پہلی فلم کے لئے 30 کلو وزن کم کرنا پڑا! سوناکشی سنہا نے کم وقت میں موٹاپا کم کرنے کا کیا طریقہ بتایا؟

ماں بھی میرے موٹاپے سے تنگ تھیں۔۔ پہلی فلم کے لئے 30 کلو وزن کم کرنا پڑا! سوناکشی سنہا نے کم وقت میں موٹاپا کم کرنے کا کیا طریقہ بتایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں بھی میرے موٹاپے سے تنگ تھیں۔۔ پہلی فلم کے لئے 30 کلو وزن کم کرنا پڑا! سوناکشی سنہا نے کم وقت میں موٹاپا کم کرنے کا کیا طریقہ بتایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔