اہلیہ کو کبھی برقع پہننے پر مجبور نہیں کیا کیونکہ ۔۔ جنید جمشید نے آخری بار کیا کہا تھا؟ مشہور نعت خواں سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

مشہور نعت خواں جنید جمشید کی زندگی نے جہاں کئی لوگوں کو اپنی خوبصورت آواز سے متوجہ کیا وہیں ان کی زندگی می آنے والی تبدیلی بھی سب کو خوب بھا جاتی تھی۔

اپنے کیرئیر میں گلوکاری سے شروعات کرنے والے جنید جمشید بطور گلوکار بھی سب کی آنکھ کا تارا تھے، ان کے دلچسپ انداز اور پاکستان پر لکھے گئے نغمے سب کی توجہ حاصل کر لیتے تھے، جن میں دل دل پاکستان سر فہرست ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ انجینئرنگ میں گریجویشن کرنے والے جنید جمشید نے پاکستان ائیر فورس میں بطور سویلین سروسر اور انجینئر ذمہ داریاں نبھا چکے تھے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ والد جمشید اکبر خود بھی پاکستان ائیر فورس میں تھے۔

خواب تو جنید کا بھی تھا کہ وہ پاکستان ائیر فورس میں بطور ملٹری پائلٹ ذمہ داریاں سنبھالے، تاہم کمزور بینائی کی بنا پر یہ خواب پورا نہ ہو سکا۔

لیکن ساتھ ہی 2004 میں ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلی نے سب کو حیران ضرور کر دیا تھا کیونک انہوں نے عروج کو پہنچتے اپنے میوزیک کیرئیر کو خیر باد کہہ دیا تھا، اور اب وہ ایک نعت خواں اور مذہبی جذبے کے ساتھ سامنے آئے تھے۔

دوسری جانب جنید نے 2 شادیاں کی تھیں، ایک عائشہ سے اور دوسری ناہیا جمشید سے۔ جنید دونوں ہی سے بے حد پیار کرتے تھے، بچوں کی تعلیم و تربیت میں بھی اہلیہ نے خوب ساتھ دیا۔

جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں جنید جمشید کی اہلیہ عائشہ جمشید نے بتایا کہ میرے شوہر نے کبھی برقع پہننے پر دباؤ نہیں ڈالا، ہاں کبھی کبھا کہہ ضرور دیتے تھے۔ جبکہ زندگی میں تبدیلی سے متعلق بتایا کہ جنید مجھے پہلے بھی اچھے لگتے تھے اور اب دینی طور پر بھی اچھے زیادہ لگتے ہیں۔

بچوں کی مذہبی تعلیم و تربیت کے لیے بھی جنید جمشید نے خوب بچوں کو ہمت اور حوصلہ دیا، یہی وجہ تھی کہ بچے صبح اسکول جاتے اور شام کے اوقات میں دینی تعلیم حاصل کرنے جاتے تھے۔

اہلیہ اور بچوں کے ساتھ خوشگوار لمحات کرتے جنید ہمیشہ ہی اطمینان محسوس کرتے تھے، جبکہ رمضان ٹرانسمیشن میں بھی ناظرین ان کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہیں، ان کا معصومانہ انداز اور دل موہ لینے والے تاثرات سب کی توجہ حاصل کر لیتے تھے۔

سوشل میڈیا پر موجود ان کے آخری بیان میں وہ دنیا اور موت سے متعلق بتا رہے تھے، دوستوں یہ دنیا تھوڑے دن کا معاملہ ہے۔

Shohar Ne Kabhi Majboor Nhe Kia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shohar Ne Kabhi Majboor Nhe Kia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shohar Ne Kabhi Majboor Nhe Kia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3123 Views   |   05 Jan 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 April 2024)

اہلیہ کو کبھی برقع پہننے پر مجبور نہیں کیا کیونکہ ۔۔ جنید جمشید نے آخری بار کیا کہا تھا؟ مشہور نعت خواں سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

اہلیہ کو کبھی برقع پہننے پر مجبور نہیں کیا کیونکہ ۔۔ جنید جمشید نے آخری بار کیا کہا تھا؟ مشہور نعت خواں سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اہلیہ کو کبھی برقع پہننے پر مجبور نہیں کیا کیونکہ ۔۔ جنید جمشید نے آخری بار کیا کہا تھا؟ مشہور نعت خواں سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔