شادی سیزن میں پارلر جانے کی ضرورت اب نہیں۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے صرف 5 دن میں چہرہ چمکانے سے بال خوبصورت کرنے کا کون سا طریقہ بتایا؟

آج کل شادیوں کا سیزن عروج پر ہے اور خاص طور پر بیوٹی پارلرز کی تو چاندی ہوگئی ہے کیونکہ دلہن ہو یا رشتے دار سب کو ہی خوبصورت دکھنا ہوتا ہے۔ لیکن اب حسین نظر آنے کے لئے آپ کو مہنگے پارلرز میں ہزاروں روپے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ڈاکٹر بلقیس نے صرف ٥ دن میں چہرے کی رنگت نکھارنے، جھریاں اور داغ دھبے دور کرنے سے لے کر بالوں خو سیاہ چمکدار کرنے کا ٹوٹکہ بتا دیا ہے۔

اس ٹوٹکے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں صرف 2 ہی چیزیں استعمال کی جائیں گی جو آپ کے باورچی خانے میں ہی آرام سے مل جائیں گی۔ 2 کھانے کے چمچ خشخاش لیں اور اسے اچھی طرح صاف کر کے رات کو پانی میں بھگو دیں۔ اب آدھا گلاس دودھ میں خشخاش مکس کردیں اور گرائینڈر میں اتنا پیسیں کہ خشخاش اور دودھ کی نرم سی کریم بن جائے۔

اس کو چہرے، گردن اور ہاتھ پاؤں پر لگا کر چھوڑ دیں اور سوکھ جائے تو کسی ٹشو سے صاف کرلیں البتہ چہرہ نہ دھوئیں۔ رات بھر ایسے ہی لگا رہنے دیں اور اگلے دن چہرہ دھو لیں۔ آپ دیکھیں گی مسلسل ٥ دنوں تک یہ عمل کرنے کے بعد آپ کو مہنگے فیشل جیسا رزلٹ ملے گا۔

اسی خشخاش والی کریم میں ایک چمچ میڈیکیٹڈ گلیسرین ڈالیں اور مکس کر کے سر کے بالوں میں اور جڑوں میں اچھی طرح لگا لیں۔ نہانے سے پہلے ایک لیموں کا رس بالوں پر لگائیں اور پھر عام شیمپو سے بال دھو لیں۔ پروٹین ٹریٹمینٹ جیسا رزلٹ آجائے گا۔

Khashkhash Say Chehra Chamkanay Kay Lye Dr Bilquis Ka Totka

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khashkhash Say Chehra Chamkanay Kay Lye Dr Bilquis Ka Totka and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khashkhash Say Chehra Chamkanay Kay Lye Dr Bilquis Ka Totka to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   4187 Views   |   04 Oct 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

شادی سیزن میں پارلر جانے کی ضرورت اب نہیں۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے صرف 5 دن میں چہرہ چمکانے سے بال خوبصورت کرنے کا کون سا طریقہ بتایا؟

شادی سیزن میں پارلر جانے کی ضرورت اب نہیں۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے صرف 5 دن میں چہرہ چمکانے سے بال خوبصورت کرنے کا کون سا طریقہ بتایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شادی سیزن میں پارلر جانے کی ضرورت اب نہیں۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے صرف 5 دن میں چہرہ چمکانے سے بال خوبصورت کرنے کا کون سا طریقہ بتایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔