جوڑوں کا درد، موٹاپا اور۔۔ ادرک کے پانی کے وہ فوائد جو اس سے قبل آپ کو نہیں معلوم ہوں گے، جانیں بنانے کا طریقہ

لیموں پانی کی افادیت سے یقیناً کوئی انکار نہیں کر سکتا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ادرک کے پانی میں بھی بے انتہا فوائد اور راز پوشیدہ ہیں۔ ادرک کا استعمال کھانوں میں تو بہت زیادہ ہوتا ہی ہے لیکن اس کے پانی میں قدرت نے بے شمار طبی فائدے رکھے ہیں۔
ماہرین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ادرک کے پانی کا باقاعدگی سے استعمال ہائی بلڈپریشر کو کم کر دیتا ہے، اس میں موجود اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹ اور اینٹی آکسیڈنٹ کینسر جیسے موذی مرض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
ادرک پانی قوتِ مدافعت بڑھانے میں انتہائی مفید ہے، ساتھ ہی یہ جوڑوں کے درد سے مکمل نجات دلانے میں مدد کرتا ہے۔

٭ ادرک پانی بنانے کا طریقہ جانیں:

ادرک کا ایک ٹکڑا لیں، ساتھ ایک لیموں اور ڈیڑھ لیٹر پانی لیں۔ پانی کو ابال آنے تک پکائیں، جب پانی ابلنے لگے تو اس میں ادرک کے ٹکڑے ڈال دیں اور 15سے 20 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔
پانی ابالنے کے بعد اسے ٹھنڈا کریں اور لیموں شامل کر لیں۔
طبی ماہرین کے مطابق اگر یہ نسخہ صبح نہار منہ استعمال کیا جائے تو زیادہ فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ ادرک پانی کے بہترین نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ایک گلاس صبح ناشتے سے پہلے اور ایک گلاس رات کے کھانے سے پہلے ضرور پیئیں۔

اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار کے فوڈز کے فیسبک پیج پر کرنا ہرگز نا بھولیے گا۔

Ginger Water Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ginger Water Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ginger Water Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamid  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2742 Views   |   31 Mar 2022
About the Author:

Hamid is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamid is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

جوڑوں کا درد، موٹاپا اور۔۔ ادرک کے پانی کے وہ فوائد جو اس سے قبل آپ کو نہیں معلوم ہوں گے، جانیں بنانے کا طریقہ

جوڑوں کا درد، موٹاپا اور۔۔ ادرک کے پانی کے وہ فوائد جو اس سے قبل آپ کو نہیں معلوم ہوں گے، جانیں بنانے کا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جوڑوں کا درد، موٹاپا اور۔۔ ادرک کے پانی کے وہ فوائد جو اس سے قبل آپ کو نہیں معلوم ہوں گے، جانیں بنانے کا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔