قرآن بھی پڑھا، عمل بھی کیا اور بہن کی شادی مسلمان سے کروائی ۔۔۔ نانا پاٹیکر کی قرآن اور اسلام محبت، مگر خود اسلام قبول کیوں نہیں کیا؟

بھارتی اداکار نانا پاٹیکر صرف ایک اداکار ہی نہیں بلکہ ایک بہترین اور خدمتگار انسان بھی ہیں انہوں نے اپنی زندگی میں آج تک نہ جانے کتنے لوگوں کو کھانا کھلایا، ان کا پیٹ بھرا اور نہ جانے کتنے لوگوں کو اپنی جیب سے خرچہ دیا۔ کہا جاتا ہے نانا پاٹیکر ایک فلم سے جتنا کماتے ہیں وہ اس کا نصف حصہ غریبوں پر خرچ کر دیتے ہیں۔

نانا پاٹیکر کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات اور قرآن کے احکامات پر بھرپور عمل درآمد کرتے ہیں۔ ان کو پسند ہے مختلف مذاہب کے متعلق جاننا اور ہر درہم یعنی ہر مزہب احترام کرنا جانتے ہیں۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ میری بہن نے ایک مسلمان ڈاکٹر سے شادی کی جس کا نام عباس ہے اور میں نے عباس کو قبول کیا۔ اپنی بہن کو عباس کی بیوی کے روپ میں تسلیم کیا۔ اس کو گھر سے نہیں نکالا بلکہ اپنے گھر میں جگہ بھی دی۔ کیا ہے اگر بہنوئی عباس ہے تو؟ عباس تو نام ہے بہادری کا دلیری کا، وفا کا دوسرا پیروکار عباس کو کہا جاتا ہے۔ دونوں ڈاکٹر ہیں ایک ساتھ خوش ہیں۔ سسرال والوں نے بہن کو محبت سے رکھا عزت دی میرے لیے یہی بہت ہے۔

2016 میں ایک شو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ میں دھرم کے آگے بکتا نہیں ہوں، مجھے ہر دھرم کی عزت اور آبرو کا برابر خیال ہے۔ جیسے میں یہ نہیں چاہتا کہ میرے دھرم کی یعنی میرے مذہب کی کوئی برائی کرے تو میں بھی کسی کے مذہب کو برا کیوں کہوں؟ نہ میں کسی کو زبردستی یہ کہتا کہ ہندومذہب برتر ہے نہ کوئی مجھے یہ کہہ سکتا کہ اس کا مذہب سب سے موافق ہے۔ مذہب کو پسند کرنے کا ذاتی حق ہے لیکن حقیقت اور سچائی کو تسلیم کرنا آنا چاہیے، یہی وجہ ہے کہ میں مسلمانوں کی کتاب کی ہر اچھی اور ماننے والی بات پر عمل کرتا ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مسلمان ہوگیا ہوں۔

Nana Patekar Ki Islam Se Mohabbat

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nana Patekar Ki Islam Se Mohabbat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nana Patekar Ki Islam Se Mohabbat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   18730 Views   |   28 Oct 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

قرآن بھی پڑھا، عمل بھی کیا اور بہن کی شادی مسلمان سے کروائی ۔۔۔ نانا پاٹیکر کی قرآن اور اسلام محبت، مگر خود اسلام قبول کیوں نہیں کیا؟

قرآن بھی پڑھا، عمل بھی کیا اور بہن کی شادی مسلمان سے کروائی ۔۔۔ نانا پاٹیکر کی قرآن اور اسلام محبت، مگر خود اسلام قبول کیوں نہیں کیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قرآن بھی پڑھا، عمل بھی کیا اور بہن کی شادی مسلمان سے کروائی ۔۔۔ نانا پاٹیکر کی قرآن اور اسلام محبت، مگر خود اسلام قبول کیوں نہیں کیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔