مہنگے پھلوں کے فائدے جامن کے بیج میں۔۔ جامن کے بیج پھینکنے لگے ہیں تو رک جائیں پہلے ان کے یہ فائدے جان لیں

کھٹا میٹھا رس دار جامن نہ صرف کھانے میں لذیذ پھل ہے بلکہ اس کے بیش بہا فائدے بھی ہیں۔ موسم گرما کے اس خاص پھل کے فائدے صرف گودے میں ہی نہیں بلکہ اس کی گٹھلی میں بھی موجود ہیں۔ آج ہم آپ کو جامن اور اس کی گٹھلی کے فائدوں کے بارے میں بتائیں گے تاکہ اگلی بار آپ بھی انھیں پھینکنے کے بجائے ان کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

جامن کی گٹھلی کا پاؤڈر اور اس کے فائدے

جامن کی گٹھلیاں سکھا لیں اور پھر گرائینڈر میں پیس کر ان کا پاؤڈر بنا لیں اور شیشی میں رکھ لیں۔ یہ پاؤڈر معدے کے امراض میں مفید ہے اس کے علاوہ ذیابیطس کے مریض بھی اس سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ صبح شام ایک چائے کا چمچ اس پاؤڈر کو پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے ذیابیطس بھی کنٹرول رہتی ہے اور معدہ بھی ٹھیک رہتا ہے۔

جسم اور کمر کا درد

جامن کی گٹھلی کا پاؤڈر اور جامن کے گودے کو ملا کر پیسٹ بنا کر فریج میں رکھ کر روزانہ استمال سے جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے اور اور کمر اور جسم کے درد میں آرام ملتا ہے۔

گلا خراب اور کھانسی

جن لوگوں کا گلا اکثر خراب رہتا ہے وہ بھی اس پھل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ جامن کی گٹھلی کے پاؤڈر کو چھوٹی چھوٹی گولی بنا کر رکھ لیں اور شہد لگا کر چوسیں۔ مستقل یہ عمل کرنے سے گلے کی تکلیف میں واضح بہتری آئے گی۔

جامن بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے اچھا ہے

جامن اور کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں جو دل کی بیماریوں کے لیے ایک اہم خطرہ ہیں، ہائی بلڈ پریشر والے مریضوں کے لیے یہ پھل بہت مفید ہے۔

پیٹ کی تکلیف اور قبض

رسیلے جامن غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جامن فائبر کا بھرپور ذریعہ ہوتے ہیں اور یہ آپ کو پیٹ کے درد، تیزابیت، سینے کی جلن اور قبض جیسے مسائل سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

جلد کو صاف شفاف اور روشن بنائے

جامن ہمارے خون کو صاف کرتا ہے اور ہمارے خون سے اُن بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے جن کے باعث ہماری جلد کو کیل مہاسوں جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جامن جِلد کی خوبصورتی کے لیے بہت مفید ہے۔

Jamun Ke Beejon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jamun Ke Beejon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jamun Ke Beejon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shakir  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   67257 Views   |   12 Jun 2022
About the Author:

Shakir is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shakir is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مہنگے پھلوں کے فائدے جامن کے بیج میں۔۔ جامن کے بیج پھینکنے لگے ہیں تو رک جائیں پہلے ان کے یہ فائدے جان لیں

مہنگے پھلوں کے فائدے جامن کے بیج میں۔۔ جامن کے بیج پھینکنے لگے ہیں تو رک جائیں پہلے ان کے یہ فائدے جان لیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مہنگے پھلوں کے فائدے جامن کے بیج میں۔۔ جامن کے بیج پھینکنے لگے ہیں تو رک جائیں پہلے ان کے یہ فائدے جان لیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔