Rang Gora Krny kay 5 Behtareen Tarikey


چہرے کی حفاظت اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے کئی جتن کئے جاتے ہیں۔ خواتین اس معاملے میں بہت حساس ہوتی ہیں۔ چہر ے کا معاملہ ہی کچھ ایسا ہے کہ اس کی حفاظت و صفائی ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں بازار میں کریمیں ، لوشن اور مختلف آرائشی اشیاءدستیاب ہیں جو افزائش حسن میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ فیشل آج کل کی خواتین کی ضرورت بن گیا ہے۔ فیشل کا ایک اہم حصہ ماسک لگانا ہے اس کا استعمال جلد کو ترو تازہ رکھتا ہے۔ چہرہ میں چمک ، ملائمت اور رنگت پیدا کرنے کے لئے ہفتے پندرہ دن بعد ماسک لگانا مفید ہے۔ اردو زبان میں ہم اسے چہرے کا لیپ بھی کہہ سکتے ہیں۔ ماسک کے چند نسخے درج ذیل ہیں۔ان نسخوں کو آزمائیں یقینا آپ اپنے چہرے میں پہلے سے زیادہ دلکشی محسوس کریں گے۔

پہلا طریقہ
باداموں کا سفوف ایک چھوٹا پیالہ لے کر اس میں آکسائیڈ آف ہائیڈروجن اس مقدار میں ملائیں کہ وہ محلول کی مانند گاڑھی ہو جائے۔ اسے تیار کرنے کے بعد باریک کپڑا لیں جو چہرے کے برابر ہو۔ اس میں ناک اور آنکھوں کی جگہ سوراخ کر لیں لیکن یہ سوراخ زیادہ بڑے نہیں ہونے چاہئیں۔ اس کپڑے پر محلول کو اچھی طرح پھیلا لیں اب آرام سے لیٹ کر اس کپڑے کو چہرے پر چپکالیں۔ اپنے قریب کسی برتن میں گرم پا نی کا انتظام پہلے سے کر کے رکھیں جس میں فلا لین یا اسفنج کاٹکڑا ہونا چاہئے۔ اسے پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں اور چہرے پر رکھ لیں۔ باری باری تمام چہرے پر اس سے سینکائی کریں۔ جب ٹھنڈا ہونے لگے تو پھر اسے پانی میں ڈبولیں۔ یہ عمل 40 منٹ تک جاری رکھیں۔ اس کے بعد نیم گرم پانی سے لیپ اتار کر چہرہ دھولیں۔ چہرہ تو لئے سے خوب خشک کریں اور ہلکی سی کریم لگا کر اس کا مساج کر کے ٹھنڈا پانی چہرے پر ڈالیں۔ اب آئینہ میں اپنی شکل دیکھیں ۔ آپ واضح فرق محسوس کریں گی۔

دوسرا طریقہ
خشک جلد کے لئے روغن بادام کا ماسک بہترین ہے۔ پرانے قالین کا چہرے کے برابر ایک ٹکڑا لیں اور اسے ناک اور آنکھوں کی جگہ سے کاٹ کر سوراخ بنالیں۔ بادام روغن گرم کریں اور اسے کپڑے پر اچھی طرح لگا کر چہرے کو پہلے ماسک کی مانند ڈھانپ لیں لیکن تیل اس قدر گرم ہو جس سے آپ کی جلد کو کوئی نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہ ہو۔ اس ماسک کو آدھا گھنٹہ چہرے کی جلد پر پیوست رہنے دیں۔ یہ ماسک رات کو لگا یا جائے تو بہتر ہے اس کو اتار کر کسی ملائم کپڑے سے تیل صاف کر لیں ۔ چہرے کو صبح نیم گرم پانی سے دھوکر صابن سے صاف کریں۔

تیسرا طریقہ
اگر آپ اپنی جلد کی رنگت کو نکھار نا چاہتی ہیں تو آلوکا ماسک لگائیں ۔کچا آلو چھیل کر اسے دو حصوں میں تقسیم کر لیں اور ایک ٹکڑا لے کر اچھی طرح کچل کر پاپیس کر کپڑے پر پھیلا کر چہرے لگائیں ۔ اسے بھی رات کو ہی استعمال کریں ۔ تمام رات میں اس کا عرق جلد میں جذب ہو جائیگا۔ صبح روئی کے پھاہے کو پانی میں ڈبو کر اس کی مدد سے چہرہ صاف کر لیں ۔ اس کے بعد منہ دھو لیں۔ شلجم اور گاجر کے پانی میں ابال کر انہیں کچل لیجئے اوراس آمیز ے کو تمام چہرے پر لگا کر آدھ گھنٹہ تک جذب ہونے دیں۔ وقت پورا ہونے پر دودھ میں بھیگی ہوئی روئی سے چہرے کو صاف کرڈالئے۔ یہ آپ کے چہرے کو میل سے صاف کر کے رنگ کونکھار دے گا۔

طریقہ نمبر ۴:
اگر آپ کی جلد بدرنگ ہوگئی ہے تو لیموں اور زیتون کا روغن مفید ہے ۔ ایک لیموں کے عرق میں زیتون کا روغن ایک چمچ ملائیں اور چہرے کو بھاپ دے کر ایک روئی کی گدی بنا کر گرم پانی میں نچوڑ لیں اور اس لیپ کو چہرے پر لگائیں ۔ چہرے اور گردن کو آہستہ آہستہ مالش کریں ۔ اگر برف دستیاب نہ ہوتو کوئی جلد والا لوشن استعمال کر سکتی ہے ۔

طریقہ نمبر ۵:
اگر کم وقت میں چہرے کو چمکدار بنانا ہو تو ایک چمچ بیسن ، آدھے لیموں کا رس اور بہت تھوڑی ہلدی کا پیسٹ بنالیں اور دس یا پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں اور آپ کو اس طریقے سے اپنی جلد کافی تروتازہ محسوس ہوگی ۔

بھاپ :
آدھ گھنٹہ مساج کرنے کے بعد ٹشو سے چہرے کو صاف کریں تب اسٹیمر سے چہرے کو بھاپ دیں ، اسٹیمر نہیں ہو تو ایک کھلے منہ کی دیگچی میں پانی اُبال لیں پھر بھاپ کے اوپر منہ رکھ کر اور ایک بڑے تولیے یا چادر چاروں طرف سے ڈھانپ لیں تاکہ بھاپ باہر نکلنے نہ پائے ۔ تقریباً 10سے 15منٹ بھاپ لیں اس کے بعد تولیے سے منہ رگڑ کر صاف کرلیں ۔ بھاپ لینے کے فوراً بعد کھلی ہوا میں جانے سے گریز کریں ۔ ورزنہ آپ کی جلد کو نقصان ہوسکتا ہے ۔

Skin whitening has always been a flight of fancy to women especially young girls. Most of them are tired of applying a big number of whitening creams, have emptied bottles of fair complexion pills or tired of visits for fair skin injections but finally every effort goes in vain. Remember, the best injections and pills are those provided by the nature.

Find here the 5 ideal ways for skin whitening, which totally make use of natural foods. Know how to use different herbs, fruits and vegetables to work for your complexion.

Tags: How to Whiten Skin Naturally Skin Whitening Tips at Home in Urdu

Rang Gora Krny Kay 5 Behtareen Tarikey

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Rang Gora Krny Kay 5 Behtareen Tarikey and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rang Gora Krny Kay 5 Behtareen Tarikey to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Muniba  |   In Beauty and Skin Care  |   129 Comments   |   376092 Views   |   28 Jan 2018
About the Author:

Muniba is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Muniba is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending

Rang Gora Krny kay 5 Behtareen Tarikey

Rang Gora Krny kay 5 Behtareen Tarikey ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Rang Gora Krny kay 5 Behtareen Tarikey سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts