پیزا کھانے کا دل ہے لیکن اوون نہ ہونے کا مسئلہ ہے؟ تو اب بنائیں بغیر اوون کے توّے پر مزیدار پیزا، جو سب کا دل جیت لے

بچے ہوں یا بڑے پیزا آج کل سب کی ہی پہلی پسند ہے، لیکن اکثر خواتین یہ سوچ کر پیزا نہیں بناتیں کہ گھر میں تو اوون نہیں ہے کیسے بنائیں؟ تو اس مسئلے کیلیئے آج ہم لائے ہیں آپ کے لیئے توّے پر پیزا بنانے کا آسان طریقہ، جو سب کو ہی پسند آئے گا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

پیزا کا آٹا گوندھنے کیلیئے:

میدہ 1 کلو
نمک 1 چمچ
چینی دیڑھ چمچ
خمیر 1 چمچ
تیل ½ کپ
دودھ ¼ کپ
انڈا 1 عدد
اب ان تمام چیزوں کو آپس میں اچھی طرح ملانے کے بعد اس میں پانی ڈال کر گوندھ لیں، دھیان رہے یہ نہ تو زیادہ سخت ہو نہ ہی نرم۔ اس پر تیل لگا کر ایک گھنٹے کیلیئے کپڑا ڈال کر رکھ دیں

چکن فلنگ بنانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے مرغی کا بغیر ہڈی والا گوشت لے کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ، پھر اسے نمک اور سرکے کے پانی سے دھو لیں
۔ اب مرغی میں نمک، کٹی ہوئی لال مرچ، تکہ مصالحہ، تیل اور چلی ساس ڈال کر مکس کرلیں اور ایک سے دیڑھ گھنٹے کیلیئے رکھ دیں
۔ ایک پین میں ہلکا سا تیل ڈال کر مرغی شامل کریں اور اسے ہلانے کے بعد درمیانی آنچ پر پکنے کیلیئے چھوڑ دیں، جب وہ گل جائے تو چولہا تیز کر کے اسکا پانی سکھا دیں

توے میں پیزا بنانے کا طریقہ:

۔ اب گوندھے ہوئے آٹے کا پیڑا لے کر پیزا کی روٹی بیلیں، اور اسے اوون ٹرے (جو مارکیٹ سے آسانی سے مل جاتی ہے) یا پھر ایک اسٹیل کی چھوٹی ٹرے میں ہلکا سا تیل چاروں طرف لگا کر اس پر روٹی رکھ دیں
۔ روٹی پر کانٹے سے سوراخ کر کے اس پر پیزا ساس یا کیچپ لگائیں، اسکے بعد مرغی کی فلنگ ڈال کر اس پر چیز، ٹماٹر اور شملہ مرچ کی ٹاپنگ کریں
۔ اب ایک بڑے توّے یا دیگچی کو اچھا گرم کرنے کے بعد اس میں اسٹینڈ رکھ کر ٹرے کو رکھیں اور اوپر سے ڈھکن ڈھاک دیں، 2 سے 3 منٹ بعد ڈھکن ہٹا کر اس پر ہلکا سا تیل لگائیں اور پیزا پکنے تک ڈھک کے رکھیں۔
لیجیئے بغیر اوون کے مزیدار پیزا تیار ہے!
ریسیپی کو مزید اچھے سے سمجھنے کیلیئے آپ نیچے دی گئی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔

Homemade Pizza Without Oven

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Homemade Pizza Without Oven and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homemade Pizza Without Oven to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   1631 Views   |   08 Mar 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

پیزا کھانے کا دل ہے لیکن اوون نہ ہونے کا مسئلہ ہے؟ تو اب بنائیں بغیر اوون کے توّے پر مزیدار پیزا، جو سب کا دل جیت لے

پیزا کھانے کا دل ہے لیکن اوون نہ ہونے کا مسئلہ ہے؟ تو اب بنائیں بغیر اوون کے توّے پر مزیدار پیزا، جو سب کا دل جیت لے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیزا کھانے کا دل ہے لیکن اوون نہ ہونے کا مسئلہ ہے؟ تو اب بنائیں بغیر اوون کے توّے پر مزیدار پیزا، جو سب کا دل جیت لے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔