قیمتی گاڑی اور عالیشان گھر۔۔ شعیب ملک سے دوسری شادی کرنے والی ثنا جاوید کے پاس کتنی دولت ہے؟

حال ہی میں شعیب ملک سے دوسری شادی کرنے والی اداکارہ ثنا جاوید لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ صرف18 سال کی عمر میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی ثنا جاوید نے کیرئیر کی ابتداء 2012 میں مشہور ٹیلی ویژن سیریز "شہرِ ذات" میں ایک معمولی کردار کی اور آج ثنا کا شمار صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

ثناء جاوید نے جیو ٹی وی کی بے حد مقبول ڈرامہ سیریز "خانی" میں صنم خان کا کردار ادا کیا جس پر انھیں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد بھی کیا گیا۔ ثنا کی پہلی شادی عمیر جسوال سے ہوئی جو ایک معروف گلوکار ہیں لیکن کچھ عرصے بعد دونوں کے درمیان تلخیوں کی خبریں سامنے آئیں۔

ثنا اور شعیب کی شادی کا اعلان رواں ہفتے سامنے آیا۔ سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق ڈرامے کی ہر قسط پر ایک لاکھ معاوضہ لینے والی ثنا جاوید لگ بھگ 50 سے 70 کروڑ کے اٖثاثوں کی مالکن ہیں البتہ شعیب ملک سے شادی کے بعد دونوں کی کل جائیداد 320 کروڑ بنتی ہے۔ شعیب مرسیڈیز ایس ایل، ایوو 9 ، نسان 350 زی ‘جیسی قیمتی گاڑیوں کے مالک ہیں اس کے علاوہ سیالکوٹ میں ان کا ایک انتہائی خوبصورت گھر بھی ہے جبکہ وہ دبئی کا گولڈن ویزا بھی رکھتے ہیں۔

ان دونوں کے مقابلے میں بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کئی گنا زیادہ امیر ہیں ثانیہ مرزا اپنے آبائی شہر حیدرآباد اور دبئی میں شاندار بنگلوں کی مالک ہیں اور ان کے پاس کئی بیش قیمت گاڑیاں بھی ہیں۔ ان کے علاوہ ثانیہ ٧ ارب سے زائد اثاثوں کی مالکن ہیں۔

Sana Javed Net Worth Details

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sana Javed Net Worth Details and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sana Javed Net Worth Details to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   22220 Views   |   24 Jan 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 December 2024)

قیمتی گاڑی اور عالیشان گھر۔۔ شعیب ملک سے دوسری شادی کرنے والی ثنا جاوید کے پاس کتنی دولت ہے؟

قیمتی گاڑی اور عالیشان گھر۔۔ شعیب ملک سے دوسری شادی کرنے والی ثنا جاوید کے پاس کتنی دولت ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قیمتی گاڑی اور عالیشان گھر۔۔ شعیب ملک سے دوسری شادی کرنے والی ثنا جاوید کے پاس کتنی دولت ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔