مسوڑوں سے خون آرہا ہو یا ہو دانت میں درد.. ڈاکٹر بلقیس نے بتائے چند جادوئی ٹوٹکے جو دانتوں کی تکلیف میں فوری آرام دیں

دانت ہماری صحت کا ہی نہیں بلکہ ہماری شخصیت کا بھی اہم حصہ ہوتے ہیں۔ لیکن عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ اچھی طرح خیال نہ رکھنے کی وجہ سے لوگ دانتوں میں درد، ان سے خون آنا اور مسوڑوں میں پس پڑجانے جیسے مسائل کا شکار رہتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم اپنے قارئین کو ڈاکٹر بلقیس کے بتائے کچھ ٹوٹکے بیان کریں گے جو دانتوں کے مسائل سے نجات دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ڈاکٹر بلقیس کہتی ہیں کہ روزانہ اچھی طرح برش کرنے کے علاوہ پانی میں نمک ڈال کر ابالیں اور اس پانی سے غرارہ اور کلیاں کریں۔ نمک جراثیم کش خصوصیات رکھتا ہے۔

تھوڑی سی ہلدی میں نمک، دو سے تین قطرے لیموں کا رس (اگر مسوڑوں میں پس ہو تو یہ نہ ڈالیں) اور ایک چمچ بھر کر سرسوں کا تیل ڈال کر مکس کریں اور اسے دانتوں پر لگائیں۔ یہ منہ کی بدبو ختم کرنے کے علاوہ دانتوں سے ٹارٹر کی تہہ ہٹاتا ہے۔ منہ کے انفیکشن کو ختم کرتا ہے اور دانتوں میں جراثیم کی افزائش کو کم کرتا ہے۔

ادرک کو توڑ کر اس کا اندرونی حصہ پسی ہوئی ہلدی میں ڈالیں اور دانتوں پر ملیں. اس سے درد میں فوری آرام ملے گا.

مہندی کی پتیوں میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل اور اینٹی انفیکشن خواص ہوتے ہیں۔ انھیں پانی میں ابال کر اس سے کلیاں کریں۔

اس کے علاوہ پودینے کی پتیوں کا قہوہ بنا کر پینے سے بھی انفیکشن کا خاتمہ ہوتا ہے اور سانسوں سے ناگوار بو بھی نہیں آتی.

Dant Ke Dard Ka Totka

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dant Ke Dard Ka Totka and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dant Ke Dard Ka Totka to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2156 Views   |   06 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 December 2024)

مسوڑوں سے خون آرہا ہو یا ہو دانت میں درد.. ڈاکٹر بلقیس نے بتائے چند جادوئی ٹوٹکے جو دانتوں کی تکلیف میں فوری آرام دیں

مسوڑوں سے خون آرہا ہو یا ہو دانت میں درد.. ڈاکٹر بلقیس نے بتائے چند جادوئی ٹوٹکے جو دانتوں کی تکلیف میں فوری آرام دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مسوڑوں سے خون آرہا ہو یا ہو دانت میں درد.. ڈاکٹر بلقیس نے بتائے چند جادوئی ٹوٹکے جو دانتوں کی تکلیف میں فوری آرام دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔