ٹوتھ پیسٹ کے کار آمد گھریلو ٹوٹکے

موجودہ زمانے میں کوئی بھی چیزکسی ایک کام کے لئے نہیں بلکہ کثیر مقاصد کے لئے استعمال کی جانے لگی ہیں انہیں ہی میں ایک ٹوتھ پیسٹ بھی شامل ہے ۔ یہ کئی طرح کے کیمیکل سے بنتا ہے جس کا ایک اہم جز فلورائیڈ ہے جو دانتوں کا صاف اور چمکدار بناتا ہے ۔ اسی کیمیکل کی بنا پر ٹوتھ پیسٹ اب صرف دانتوں کی حفاظت کے لئے ہی محدود نہیں رہا بلکہ بہت ساری چیزوں کی صفائی بھی اس سے ممکن ہے ۔

پرانے زیورات کو نیا بنائیں

اکثر زیور ات استعمال کی وجہ کالے ہو جاتے ہیں ،ان پر ٹوتھ پیسٹ لگا گر برش سے صاف کریں یہ بلکل نئے ہو جائیں گے ۔

موبائل کی اسکرین چمکائیں

موبائل کی اسکریں پر لگاکر کپڑے سے صاف کریں چمکنے لگے گی ۔

پرانے سکے صاف کریں

کچھ لوگوں کو پرانے سکے جمع کرنے کا شوق ہوتا ہے مگر کچھ عرصہ بعد یہ کالے ہوجاتے ہیں ۔ کسی پیالے میں ٹوتھ پیسٹ ڈال کر سکوں کو اس میں ڈال دیں پھر تھوڑی دیر بعد برش سے رگڑ کر پانی سے دھو لیں یہ صاف ہو جائیں گے ۔

گوند کی جگہ ٹوتھ پیسٹ لگائیں

لفافہ یا کاغذ چمکانے کے لئے گوند نہ ملے تو ٹوتھ پیسٹ لگائیں یہ بہترین گلو کا کام دے گا ۔

پیاز کی بو سے نجات کے لئے

پیازکاٹنے کے ہاتھوں میں اس کی بو بس جاتی ہے اس کے لئے ٹوتھ پیسٹ کی کچھ مقدار ہاتھوں پر لگا کر پانی سے دھو لیں پیاز کی بو ختم ہو جائے گی ۔

بچوں کی دودھ کی بوتل سے بو دور کریں

دودھ کی بوتل میں دودھ رہ جانے کی وجہ سے عجیب سی بو آنے لگتی ہے بوتل دھونے والے برش پر پیسٹ لگا کر اچھی طرح صاف کریں بو ختم ہو جائے گی یہی عمل آپ تھرماس کے لئے بھی استعمال کریں یہ بو ختم کر کے اس کے فلاسک کو چمکا دے گا ۔

دیوار سے مومی کلر تیزی سے ہٹائے

بچے دیوار کو بورڈ سمجھ کر لکھنا شروع کر دیتے ہیں اسے صاف کرنے لئے ٹوتھ پیسٹ لگا کر گیلے کپڑے سے صاف کریں دیوار سے داغ نکل جائیں گے ۔

فرنیچر پر پانی کے دھبوں نجات کے لئے

اکثر اوقات فرنیچر پر پانی کی بوتل رکھنے سے پانی کے نشانات نظر آنے لگتے ہیں جو فرنیچر پر بہت برے معلوم ہو تے ہیں اس پر بغیر جیل والا ٹوتھ پیسٹ لگا کر گیلے کپڑے سے صاف کریں اور پھر فرنیچر کو پالش کر لیں ۔
چونٹی کے کاٹنے سے جلن اور خارش ہو نے لگتی ہے اس کے لئے ٹوتھ پیسٹ سے بہتر کو ئی مرحم نہیں اسے لگائیں اور خارش سے نجات پائیں ۔

چائے کپ سے داغ صاف کریں

روز چائے کے لئے ایک ہی کپ استعمال کرنے سے اس پر نشانات پڑنے لگ جاتے ہیں اس پر ٹوتھ پیسٹ لگاکر دھو لیں یہ بلکل نئے ہو جائیں گے ۔

Tooth Paste Ke Karaamad Totkay

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Tooth Paste Ke Karaamad Totkay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tooth Paste Ke Karaamad Totkay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3135 Views   |   06 Mar 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

ٹوتھ پیسٹ کے کار آمد گھریلو ٹوٹکے

ٹوتھ پیسٹ کے کار آمد گھریلو ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹوتھ پیسٹ کے کار آمد گھریلو ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔