مٹن کو اچھی طرح دھونے کے بعد اس میں لہسن ادرک پیسٹ٬ نمک٬ پیاز (موٹی کاٹ لیں) اور ایک کپ پانی ڈال کر گلنے کے لیے پندرہ سے بیس منٹ تک رکھ دیں-
الگ پتیلی میں تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کریں پھر اس میں ٹماٹر باریک کاٹ کر ڈال دیں- ساتھ لال مرچ پاؤڈر اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈالیں اور اتنا بھونیں کہ ٹماٹر گل جائے اب اس میں مٹن ڈالیں ساتھ ہی درمیان سے ہری مرچ کاٹ کر ڈال دیں لیموں باریک کاٹ کر ڈال دیں اچھی طرح اتنا بھونیں کہ تمام تیل اوپر آجائے اب آخر میں بادام چھیل کر اور کاجو ڈال کر پانچ منٹ دم پر رکھیں-
مزیدار شاہی مٹن کڑاہی تیار ہے- تندوری نان کے ساتھ سرو کریں-