Kale Hont Ab Hamesha Baby Pink

Posted By : Anjum on Jan 01, 2018 4954 Views 0 Comments




اپنے ہونٹوں کو بے بی پنک بنائیں

سردیاں آتے ہی ہونٹ خشک ہوجاتے ہیں اس کیلے خواتین واسلین ، لپ اسٹک ، پیٹرولیم جیلی وغیرہ استعمال کرتی ہیں جن سے وقتی طور پر فائدہ تو ہوتا ہے لیکن دیر پا نہیں ہوتا ۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے ایسا حیران کن طریقہ جس کے استعمال سے خشک ، کالے ہونٹ بالکل چھوٹے بچوں جیسے پنک اور دلکش ہو جائیں گے اور اس کا کوئی سائیڈ ایفکٹس بھی نہیں ہوگا ۔


یہ نسخہ بنانے کے لئے آپ کو درج ذیل اجزاء درکار ہوں گے ۔

ویسلین /پیٹرولیم جیلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھ چائے کا چمچ
گلاب کی پتیوں کا پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھ چائے کا چمچ
گلیسرین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھ چائے کا چمچ
زیتون کا تیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھ چائے کا چمچ

بنانے کا طریقہ :

ایک شیشے کے پیالے میں تمام اجزاء کو شامل کریں ۔
اب ایک برتن میں پانی اُبالیں ۔
اس پیالے کو اُبلے ہوئے پانی میں رکھ کر اچھی طرح مکس کریں (اس طرح کرنے سے پاؤڈڑ تہہ میں رہ جائے گا اور مکسچر اوپر آجائے گا۔

لپ اسٹک بنانے کا طریقہ :

ایک شیشے کا پیالہ لیں ۔
اس کی تہہ میں کوئی بھی پنک کلر کی لپ اسٹک رگڑ یں ۔
پہلے جو مکسچر تیار کیا تھا وہ اس پیالے میں شامل کرلیں (پاؤڈر شامل نہیں کرنا صرف مکسچر)
تمام چیزوں کو اچھی مکس کریں ۔
لپ اسٹک تیار ہے ۔

لگانے کا طریقہ :

۱۔سب سے پہلے اپنے ہونٹوں پر (پاؤڈر جو تہہ میں رہ گیا تھا) وہ لگائیں ۔
۲۔ اب لپ اسٹک لگا کر رات بھر لگا رہنے دیں ۔
۳۔ صبح اُٹھ کر دیکھیں گے کہ اگلے 24گھنٹے تک آپ کے ہونٹ خشک نہیں ہوں گے بلکہ نرم وملائم اور گلابی رہیں گے ۔

نوٹ :

یہ نسخہ چھوٹے ، بڑے ، مرد و خواتین سب کے لئے یکساں مفید ہے ۔

Make your dry, pale, harden lips soft pink and beautiful with just one lip remedy that u are going to get today on kfoods.
Forget all those lip gels and lip balms that are available in market and just make this easy homemade lipstick by using glycerin, Vaseline, rose petal powder and olive oil.
What you have to do is just mix the ingredients in a glass container and put this container in hot water to separate the mixture from powder.
Then take another glass bowl and rub your any favorite pink color lipstick in the container rand pour the mixture in it.
And your homemade lip balm is ready.
Now first of all apply the powder which was left beneath the container and then apply the lipstick over it.
Apply it overnight and your lips will remain soft, pink like a baby lips for the next 24 hours.
Share the remedy with your friends and family too.

Relevant Totkay

Totkay Categories

Reviews


Comments:


New to KFoods? Join for free!

RESTAURANT View All

Latest Articles

White Tongue Home Remedies in Urdu

White Tongue Home Remedies in Urdu

17 Apr 2018
Health and Fitness

Murgi Ko Fridge Main Is Jaga Na Rakhein

Murgi Ko Fridge Main Is Jaga Na Rakhein

17 Apr 2018
News

Cloth Washing and Stain Removing Tips in Urdu

Cloth Washing and Stain Removing Tips in Urdu

16 Apr 2018
Tips and Totkay