چاولوں پر زردے کا رنگ ڈال کر دو کئی تک ابال کر چھان لیں۔ آدھی پیالی پانی میں چینی ملا کر شیرہ بنالیں۔ پین میں دیسی گھی ڈال کر گرم کریں اور چند الائچیاں سرخ کرلیں۔ شیرہ اور چاول ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ چاول دم ہوجائیں تو کھویا، مربہ، خشک میوہ شامل کرکے مکس کرلیں اور گرما گرم پیش کرلیں.