دیگچی میں ایک پیالی پانی اور چکن ڈال کر پکنے رکھ دیں۔
جب پانی خشک ہو جائے تو نمک، سیاہ مرچ، سویا ساس اور چلی ساس ملا کر اچھی طرح مِکس کریں۔
سموسے کی پٹی لے کر ایک کھانے کا چمچ مکسچر درمیان میں رکھیں اور پٹی کو پوٹلی کی شکل دیں۔
اسی طرح بقیہ پٹیوں کو بھی فلنگ رکھ کر پوٹلی بنالیں۔
پیالی میں میدہ اور پانی ملا کر لئی سی بنالیں اس لئی کو پوٹلیوں کے کناروں پر لگا کر انہیں دبا دیں۔
کڑاہی میں آئل گرم کریں اور دو دو کرکے پوٹلیوں کو ڈیپ فرائی کرلیں۔