تمام سبزیوں کو لمبائی میں باریک کاٹ لیں-
ایک پیالے میں میدہ اور بیسن چھان کر ڈالیں٬ اس میں نمک مرچ٬ انڈہ اور پانی ڈال کر گاڑھا آمیزہ تیار کرلیں-
کڑاہی میں تیل گرم کریں- بینگن٬ آلو٬ شملہ مرچ اور پیاز کو ایک ایک کر کے بیسن کے آمیزے میں لپیٹ کر کڑاہی میں شامل کریں-
جب سنہری رنگ آجائے تو انہیں جاذب کاغذ پر نکال لیں- سبزیوں کا مزیدار ٹیمپورہ چٹنی کے ہمراہ پیش کریں-