Vegetable Puff Recipe in Urdu

Vegetable Puff

ویجیٹیبل پف

اجزاء:
آلو۔۔۔۔۔۔ایک عدد
مٹر۔۔۔۔۔۔آدھی پیالی
گاجر۔۔۔۔۔۔ایک عدد
مشرومز۔۔۔۔۔۔تین سے چار عدد
سوئیٹ کارن ۔۔۔۔۔۔آدھی پیالی
میدہ ۔۔۔۔۔۔ایک پیالی
نمک۔۔۔۔۔۔حسب ذائیقہ
پسا ہوا لہسن۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
کالی مرچپسی ہوئی ۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
انڈے ۔۔۔۔۔۔دو عدد
چیز کش کیا ہوا۔۔۔۔۔۔آدھی پیالی
پارسلے کٹا ہوا ۔۔۔۔۔۔دو سے تین کھانے کے چمچ
؂مایونیز۔۔۔۔۔۔آدھی پیالی
کنگ آئل۔۔۔۔۔۔آدھی پیالی
۱) کڑاہی میں کوکنگ آئل اور ایک پیالی پانی کو ملا کر گرم کر لیں ۔ ابال آنے پر اس میں میدہ اور نمک
ڈال کر لکڑی کے چمچ سے بھونیں، سمٹ کر درمیان میں آجائے تو چولہے سے اتار لیں ۔
۲) دس سے پندرہ منٹ رکھ کر ٹھنڈا کرلیں پھر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹتے ہوئے اس میں ایک ایک کر کے
انڈے شامل کریں اور آخر میں چیز ڈال دیں ۔
۳) اوون ٹرے کو ہلکا سا چکنا کر کے اس مکسچر سے اسکوپ کی شکل میں تھوڑ ے تھوڑے فاصلے سے
ڈالیں ۔
۴) اوون کو 200'C پر پندرہ سے بیس منٹ گرم کر کے اس ٹرے کو رکھ دیں ۔ بیس سے پچیس منٹ
بیک کر کے نکال لیں ۔
۵) آلو اور گاجر کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور مٹر کے ساتھ چار سے پانچ منٹ کے لئے
ابال کر پانی سے نکال لیں ۔
۶) نان اسٹک پین میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگا کر لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں ،پھر اس میں آلو،
گاجر اور مٹر ڈال کر ڈھک دیں ۔
۷) دو سے تین منٹ کے بعد اس میں باریک کٹے ہوئے مشرومز ، سوئیٹ کارن ،نمک اور کالی مرچ ڈال
کر اچھی طرح ملا لیں ۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور اس میں پارسلے اور مایونیز ملا دیں۔
۸) پف کو درمیان سے کاٹ کر یہ فلنگ ڈالیں اور چاہیں تو تھوڑا سا ٹماٹو کیچپ ڈال دیں ۔

Posted By: kiran khan, karachi

Find out the Vegetable Puff Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Iftar Items. Vegetable Puff is very famous in desi people. At KFoods you can find Vegetable Puff and all the urdu recipes in a very easiest way.

Vegetable Puff

Vegetable Puff in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Iftar Items.

مزید افطاری آئیٹم ریسیپیز

Reviews & Comments (1)

Me and my father like Vegetable Puff recipe but my mother and younger brother do not like it. They like iftar items but not this one. We quarrel with each other to get our favorite recipe cooked.

Mar 06, 2017 Faryal Karachi

Leave Comment