Vegetable Box Patties Recipe in Urdu

Find delicious Vegetable Box Patties recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Vegetable Box Patties recipe is one of the common and most searched dishes in the Iftar Items recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Vegetable Box Patties recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2843 Views 0 Comments

ویجیٹیبل باکس پیٹیز
اجزاء:
باکس پیٹیز بنانا اتنا آسان تو کبھی نہ تھا۔ بازار سے مہنگے داموں خرید کر بھی آپ اس کی کوالٹی سے مطمئن نہیں ہوپاتے ، کیونکہ آپ کو نہیں پتا کہ اس میں استعمال ہونے والے اجزاء تازہ ہیں یا باسی ، یا استعمال شدہ تیل نیا ہے یا پرانا۔ اسی لئے ہم یہاں باکس پیٹیز کی آسان ترکیب آپ سے شئیر کر رہے ہیں ۔ خود بھی بنائیں اور دوسروں سے بھی شئیر کریں۔

فلنگ کی تیاری
شملہ مرچ ایک چوتھائی کپ
گاجر آدھا کپ
بلیو بینڈ مارجرین 2 کھانے کے چمچ
لہسن کُٹا ہوا 2 چائے کے چمچ
بند گوبھی 1 کپ
نمک حسبَ ذائقہ
لال مرچ (کُٹی ہوئی) 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
ہاٹ ساس 1 چائے کا چمچ
چکن پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
سویا ساس 1 چائے کا چمچ
سفید مرچ 1 چائے کا چمچ
ہری پیاز آدھا کپ
موزریلا یا چیڈر چیز 1 کپ
ساس کی تیاری
مایونیز 4 کھانے کے چمچ
چلی گارلک ساس 2 کھانے کے چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
شہد آدھا چائے کا چمچ
لئی کے لئے
میدہ 2کھانے کے چمچ
پانی گھولنے کے لئے تھوڑا سا
کوٹنگ کے لئے
انڈا 1 عدد
میدہ 1 کپ
بریڈ کرمبز 1 کپ
ترکیب:
ایک پین میں بلیوبینڈ مارجرین ڈال کر ہلکا سا گرم گریں اس میں دو چمچ تیل مکس کر لیں اب اس میں تمام سبزیاں (ہری پیاز کے علاوہ) ڈال کر سوتے کر لیں۔
اب اس میں تمام مصالحے ڈال کر اس کو تھوڑی دیر تیز آنچ پر سوتے کریں ۔ تاکہ سبزیاں پانی نہ چھوڑ دیں۔
آخر میں چولہا بند کرنے کے بعد ہری پیاز ڈال کر مکس کر لیں۔
اب ایک باؤل میں ساس تیار کر لیں ۔
ایک پیالے میں لئے بنا کر رکھ لیں۔
اب ایک سموسہ پٹی کو سیدھا رکھیں اس پر بیچ میں لئے لگائیں۔اس کے اوپر کراس میں دوسری سموسہ پٹی رکھیں اور پھر اس پر ساس لگائیں، اس کے بعد اس میں سبزیوں کی فلنگ رکھیں اور اس پر کدو کش کی ہوئی پنیر ڈالیں۔ اب اس کو فولڈ کر لیں۔
اب اس باکس پیٹیز کو پہلے میدے میں ، پھر انڈے میں( کالی مرچ نمک ایک ایک چٹکی ڈال کر پھینٹ لیں) اور پھر بریڈ کرمبز میں فولڈ کرلیں۔ ایک ساتھ سارے تیار کر کے رکھ لیں ۔ پھر فرائی کر لیں۔
مزیدار کراری باکس پیٹیز تیار ہیں ، کیچپ یا چلی گارلک ساس کے ساتھ لطف اٹھائیں۔
Posted By: Afshan, Lahore

Find out the Vegetable Box Patties Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Iftar Items. Vegetable Box Patties is very famous in desi people. At KFoods you can find Vegetable Box Patties and all the urdu recipes in a very easiest way.

Vegetable Box Patties

Vegetable Box Patties in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Iftar Items.

Reviews & Comments