گائے کا گوشت چھوٹی بوٹیوں کی شکل میں 800 گرام، چھوٹی الائچی 3 عدد، کالی مرچ 6 عدد، دارچینی کا ٹکڑا ایک انچ کا ٹکڑا، لونگ 6 عدد، ادرک 3/4 انچ کا ٹکڑا، لہسن 6 جوے، ثابت دھنیا 1 ٹیبل اسپون، لال مرچ 1 ٹی اسپون، نمک 1 ٹی اسپون، ہلدی آدھا ٹی اسپون، دانہ میتھی 3/4 ٹی اسپون(گرم پانی میں بھگو دیں)، لیمن جوس 2 ٹیبل اسپون، دہی 100 گرام، تیل 2 ٹیبل اسپون، پپیتا پیسٹ 2 ٹیبل اسپون
سارے سوکھے مصالحے پیس کے بوٹیوں میں لگا لیں۔ اب اس میں تیل ،دہی، پپیتا پیسٹ بھی ملا کر 4 سے 5 گھنٹوں کے لئے رکھ دیں۔ میرینیشن کے بعد سیخوں میں پرو کر آگ پر سینک لیں۔ املی کی چٹنی اور پیاز کے ساتھ تناول فرمائیں۔