Chicken Tikka Pizza Recipe in Urdu

Find delicious Chicken Tikka Pizza recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Chicken Tikka Pizza recipe is one of the common and most searched dishes in the Italian Food recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Chicken Tikka Pizza recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Chicken Tikka Pizza
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

8464 Views 0 Comments

چکن تکہ پیزا
اجزاء:
پیزا کھانا آج کل آسان تفریح سمجھی جاتی ہے۔ خاص کر نوجوان نسل کو جب پارٹی کرنے کا موڈ ہو تو وہ پیزا کھانے چلے جاتے ہیں، لیکن پیزا کھانا بھی خاصی مہنگی تفریح ثابت ہوتا ہے۔ کیونکہ اس کی قیمت اکثر آپ کا پورا بجٹ آؤٹ کر دیتی ہے۔ لیکن یہی پیزا اگر گھر میں بنا لیا جائے تو کتنی آسانی ہو جائے، جب دل چاہے پیزا بنائیں اور مزے سے پارٹی کریں۔ آج ہم آپ کے لئے مبشرصدیق کی بنائی ہوئی پیزا کی ریسیپی آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔
خمیر 1 کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
چینی 1 کھانے کا چمچ
کوکنگ آئل 2 کھانے کے چمچ
میدہ 3 کپ
نیم گرم پانی حسبِ ضرورت (گوندھنے کے لئے)
اب میدہ میں سب چیز مکس کر کے گوندھ لیں۔ اور اچھی طرح ڈھانک کر 15، 20 منٹ کے لئے رکھ دیں۔
چکن تکہ
چکن بون لیس آدھا کلو
کوکنگ آئل 2 چمچ
دہی 2 کھانے کے چمچ
چکن تکہ مصالحہ 2 کھانے کے چمچ
ترکیب:
ان سب چیزوں کو مکس کر کے تھوڑی دیر کے لئے میرینیڈ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ ایک پین میں زرا سا تیل ڈال کر لہسن کے جوے ڈالیں، اس کو بھونیں اور پھر اس میں چکن ڈال کر بھون لیں اب س کو پکنے رکھ دیں۔ 5 سے 7 منٹ میں یہ گل جائے گی تو چولہے سے اتار لیں ۔
اوون پری ہیٹ کر لیں۔ اب میدے کا پیڑا بیل لیں، اس پر کانٹے سے نشان ڈال لیں، اس کے بعد اس پر پیزا ساس لگائیں، پھراس پر موزریلا چیز ڈالیں، اب اس پر سلائس کی ہوئی پیاز، شملہ مرچ، اور چکن کے ٹکڑے ڈال دیں اور اس کے اوپر اوریگانو ڈالیں۔ اس پر دوبارہ موزریلا ڈالیں، پھراس کے اوپر اور اوریگانو ڈال دیں ، اب اس کو اوون میں 10 سے 12 منٹ کے لئے بیک ہونے رکھ دیں۔ لیجیے آپ کا لذیذ چکن تکہ پیزا تیار ہے۔
Posted By: Afshan, Lahore

Find out the Chicken Tikka Pizza Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Italian Food. Chicken Tikka Pizza is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Tikka Pizza and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Tikka Pizza

Chicken Tikka Pizza in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Italian Food.

Reviews & Comments