Tikka Biryani Recipe in Urdu

Find delicious Tikka Biryani recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Tikka Biryani recipe is one of the common and most searched dishes in the Rice, Biryani, & Pulao recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Tikka Biryani recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Tikka Biryani
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2720 Views 0 Comments

تکہ بریانی
اجزاء:
کراچی کی بریانی ملک بھر میں کسی دوسرے شہر میں نہیں ملتی، ہرکوئی اپنے حساب سے اپنے ذائقے سے بنانے کی کوشش ضرور کرتا ہے لیکن کراچی کی مشہور بریانی دنیا بھر میں اس ذائقے کے ساتھ ملنا مشکل ہے۔ بریانی کا ذائقہ اس میں ڈلنے والے مصالحوں سے بھی آتا ہے اور بنانے والے کے طریقوں پر بھی منحصر ہوتا ہے۔ سادی بریانی یا مصالحے والی بریانی گھر میں سب ہی بناتے ہیں لیکن بازار سے ملنے والی بریانی کا ذائقہ کچھ منفرد ہی ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں تکہ بریانی بنانے کا وہ طریقہ جو بازار میں دیگیں پکانے والے شیف نے خود ہی بتایا ہے جس کو آزما کر آپ بھی ٹیسٹی بریانی بنا سکتی ہیں۔

تکہ بریانی:
اجزاء:
٭ تکہ مصالحہ ایک ڈبہ،
٭ ایک کلو چاول،
٭ ایک کلو مرغی،
٭ آدھا پاؤ دہی،
٭ 5 سے 6 ٹماٹر،
٭ لیموؤں کا رس 3 چمچ،
٭ بادیان کے پھول 2،
٭ ایک تیز پات،
٭ ہلدی، دھنیا، زیرہ، لال مرچ پاؤڈر،
٭ پیاز،
٭ ہرا دھنیا،
٭ ہری مرچ،
٭ زردے کا رنگ اورنج،
٭ بریانی مصالحہ،
٭ املی کا پیسٹ،
٭ آئل،
٭ ادرک لہسن کا پیسٹ،
٭ لونگ، کالی مرچ پاؤڈر۔
ترکیب:
٭ سب سے پہلے چکن کو دھو کر اس میں دہی، 2 چمچ لیموں کا رس، زردے کا رنگ اور تکہ مصالحہ لگا کر رکھ دیں۔
٭ چاولوں کو صاف کرکے بھگو لیں۔
٭ اب آئل گرم کریں اور اسمیں پیاز بھون لیں اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر 5 منٹ کیلئے بھونیں۔
٭ اب پیاز کو بلینڈر کرلیں اور اس کو پتیلی میں ڈال کر بریانی مصالحہ، گرم مصالحہ ( ہلدی، دھنیا، کالی اور لال مرچ پاؤڈر، زیرہ ) ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ اس میں تکہ مصالحہ لگی ہوئی چکن ( آدھا کلو ) ڈال کر بھونیں اور پانی شامل کرکے قورمہ تیار کرلیں۔
٭ اب چاولوں کو لیموں ڈال کر ابال لیں۔
٭ ایک بڑے پتیلے میں آئل ڈالیں، ابلے ہوئے چاولوں کی ایک تہہ ڈالیں، تھوڑا سا زردے کا رنگ چاروں طرف ڈالیں، پھر ایک تہہ قورمے کی، پھر چاولوں کی تہہ یوں 2 مرتبہ تہہ لگائیں اور چاولوں کو دم پر رکھ دیں۔
٭ چمچ کی مدد سے ان کو ہلکا سا چلائیں اب یہ بن کر تیار ہیں۔
٭ تکہ مصالحہ لگی ہوئی چکن کو فرائی کرکے اب چاولوں کے اوپر رکھیں اور کٹی ہوئی سلاد کے ساتھ سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Tikka Biryani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Tikka Biryani is very famous in desi people. At KFoods you can find Tikka Biryani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Tikka Biryani

Tikka Biryani in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

Reviews & Comments