پیاز کو باریک کاٹ لیں۔
ہری مرچ اور ادرک کو بھی باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
انڈے کی زردی ایک گہری پلیٹ میں ڈالیں اور کانٹے سے خوب پھینٹیں۔
پھینٹنے کے بعد اس میں نمک اور سب کٹا ہوا مصالحہ ڈال دیں اور خوب اچھی طرح ملا لیں۔ پھر فرائی پین میں گھی کڑ کڑائیں اور ہلکی آنچ پر تل کر ایک بڑے آملیٹ کی شکل میں بنالیں۔
یہ آملیٹ پراٹھے کے ساتھ سرو کریں۔
اور آپ اسے کھانے پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔