ہاٹ اینڈ سار سوپ
اجزاء:
چکن اسٹاک ۔۔ چار سےپانچ کپ
جھینگے چھوٹے ۔۔ آٹھ سے دس عدد
ابلے چکن بریسٹ ۔۔ تین عدد
مشروم ۔۔ چھ سے آٹھ عدد
ٹماٹر کا پیسٹ ۔۔ دو کھانے کے چمچ
ٹماٹو کیچپ ۔۔ 4/3 کپ
ابلے نوڈلز ۔۔ ایک کپ
انڈا ۔۔ ایک کپ
پانی ۔۔ ایک کپ
تل کا تیل ۔۔ ایک چائے کا چمچ
کارن فلور ۔۔ چار کھانے کے چمچ
سویا سوس ۔۔ دو کھانے کے چمچ
سرکہ ۔۔ ایک کھانے کا چمچ
چلی سوس ۔۔ چار کھانے کے چمچ
کٹی ادرک ۔۔ ایک کھانے کا چمچ
ہری پیاز ۔۔ دو عدد
نمک، کالی مرچ ۔ حسب زوق
ترکیب:
چکن اسٹاک میں پانی ڈال کر ابالیں اور ساتھ ہی جھنیگے شامل کردیں۔ چکن کے ٹکڑے کاٹیں۔ مشروم پانی میں بھگو کر کاٹیں۔ چکن اسٹاک میں نوڈلز ڈالیں۔ نمک، کالی مرچ، ٹماٹو کیچپ اور ٹماٹو سوس کو مکس کریں۔ ادرک کو باریک کاٹ کر شامل کریں۔ سوپ میں ابال آجائے تو اسے گاڑھا کریں۔ اب اس میں انڈا، ابلی چکن، مشروم، سرکہ، سویا سوس اور تل کا تیل ڈالیں۔ آخر میں ہری پیاز سے گارنش کر کے پیش کریں۔
Chef Samina Jalil ,
Posted By: Asad Ghouri,