چکن بریسٹ پیس کر درمیان سے پتلے دو حصوں میں کاٹ لیں- اس طرح تمام پیس کو آٹھ حصوں میں کاٹ کر الگ رکھیں- اب اس پر کچن ہیمر سے اچھی طرح ضرب لگا کر مزید چپٹا کرلیں-
لیموں کا جوس نکال کر اسں میں زرد رنگ شامل کر دیں اور چکن پر اچھی طرح لگائیں اور آدھے گھنٹے کے لیے میرینٹ ہونے دیں پھر دہی میں تمام اجزاﺀ سوائے تیل کے اچھی طرح مکس کریں اور چکن ہیمر اس میں ڈال دیں مزید ایک گھنٹے میرینٹ کریں-
ساس پین میں چار کھانے کے چمچ تیل ڈالیں اور درمیانی آنچ پر گرم کریں اب مصالحہ لگی تمام چکن اس تیل میں ڈال دیں اچھی طرح مکس کرنے کے بعد ڈھک کر دس سے پندرہ منٹ پکائیں پھر اچھی طرح بھونیں- اب سرونگ ڈش میں تمام چکن نکال لیں اور بقیہ ساس پھر چکن پر ڈال دیں- پیاز کے گول لچھوں سے گارنش کریں- چاول اور چپاتی دونوں کے ساتھ ضرور ٹرائی کریں-