سویا دال
اجزاء:
مونگ کی دال ۔۔ ایک پاؤ
پسا لہسن ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
لال مرچ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
ہلدی ۔۔ ایکچائے کا چمچہ
ثابت زیرہ ۔۔ ایکچائے کا چمچہ
ٹماٹر ۔۔ دو عدد
پیاز ۔۔ دو عدد
ثابت لال مرچ ۔۔ پانچ عدد
سویا ۔۔ ایک گھٹی
نمک ۔۔ حسب ذوق
ہری مرچ ۔۔ حسب ضرورت
ہرا دھنیا ۔۔ حسب ضرورت
ترکیب:
مونگ کی دال میں نمکم لال مرچ، ہلدی، ثابت زیرہ اور لہسن ڈال کر ابالیں۔ تیل گرم کر کے ثابت زیرہ اور پیاز کو فرائی کریں۔ پھر اس میں ٹماٹر، سویا، ثابت لال مرچ اور ہری مرچ شامل کر کے بھون لیں۔ اب ابلی دال ڈال کر مکس ککر کے دم پر رکھیں۔ ڈش میں نکالیں۔ اوپر سے ہرا دھنیا اور ہری مرچ چھڑک کر سرو کریں۔\
Chef Sara Riaz ,
Posted By: Komal Aanwer,