ایک کلو چکن بون لیس کیوبز کو 1 کپ سویا سوس اور2 کپ پانی کے ساتھ اُبالیں۔ اُبال آنے پر 2 انچ کا ٹکڑاچھلی اور کٹی ادرک، 3جوے کچلا لہسن،3 کھانے کے چمچے چینی، ایک ٹکڑا دار چینی اور 2 بادیان کے پھول شامل کرکے چکن پکنے دیں۔ چکن گل جانےپر ڈش میں نکالیں اور کٹی ہری پیاز سے گارنش کرکے سرو کریں۔