Singaporean Rice Recipe in Urdu

Find delicious Singaporean Rice recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Singaporean Rice recipe is one of the common and most searched dishes in the Rice, Biryani, & Pulao recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Singaporean Rice recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Singaporean Rice
chef Recommended By Chef
time-clock To Prep
time-clock 00.45 To Cook
6 Servings
Tips About Recipe

4326 Views 0 Comments

سنگاپورین رائس
اجزاء:
•گارڈ چاول_____ 600گرام
•انڈے_____ 4 عدد
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•چکن_____ 600 گرام
•کیچپ_____ 2 کھانے کے چمچ
•سویا سوس_____ 3 کھانے کے چمچ
•چینی_____ ڈیڑھ کھانے کے چمچ
•لال مرچ کُٹی ہوئی_____ 1 کھانے کا چمچ
•لال مرچ پاؤڈر_____ 1 چائے کاچمچ
•پانی_____ 1 کپ
•کھانے کا تیل_____ آدھ کپ
•ادرک_____ 5 گرام
•ادرک لہسن پیسٹ_____ 2 کھانے کے چمچ
•گاجر_____ 15 گرام
•بند گوبھی_____ 15 گرام
•کالی مرچ پاؤڈر_____ ڈھائی چائے کے چمچ
•سبز پیاز_____ 10 گرام
•سبز مرچ_____ 2 عدد
•سبز شملہ مرچ_____ 15 گرام
•ٹماٹر_____ 1 عدد
•نوڈلز_____ 200 گرام

ترکیب:
ایک باؤل میں گارڈ چاول لیں اور اس میں پانی ڈال کر بیس منٹ کے لیے بھِگو کر رکھ دیں ۔
اب ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں کھانے کا تیل(حسبِ ضرورت ) اور نمک ڈال کر پانی کو اُبال لیں ۔
اب اس میں گارڈ چاول ڈال کر چاول کو اُبال لیں ۔
اب ایک باؤل میں انڈے لیں اور اس میں نمک ،کالی مرچ پاؤڈر(ایک چائے کا چمچ) ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل (ایک کھانے کا چمچ)لیں اور اس میں مکس شدہ انڈے ڈال کر پکا لیں ۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل(ایک کھانے کا چمچ) لیں اور اس میں ادرک لہسن(ایک کھانے کا چمچ) پیسٹ ڈال کر دو منٹ تک پکا لیں۔
اب اس میں چکن ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک پکالیں ۔
اب اس میں کیچپ ،سویا سوس ،چینی ،نمک،کالی مرچ پاؤڈر(ایک چائے کا چمچ) ،لال مر چ کُٹی ہوئی اورلال مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں ۔
اب اس میں پانی (ایک کپ )ڈال کر پانچ منٹ تک پکالیں ۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل(ایک کھانے کا چمچ) لیں اور اس میں ادرک ،ادرک لہسن پیسٹ (ایک کھانے کا چمچ)،گاجر ،بند گوبھی ،کالی مرچ پاؤڈر(آدھا چائے کا چمچ) ،نمک ،سویا سوس ،سبز پیاز ،سبز مرچ ،سبز شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈال کر مکس کر کے دو منٹ تک پکالیں ۔
اب اس میں اُبلے ہوئے نوڈلز ڈال کر مکس کر لیں ۔
اب اس میں پکے ہوئے انڈے اورگارڈ چاول ڈال کر مکس کر لیں ۔
آپکے مزیدار سنگاپورین رائس تیار ہیں ۔

Posted By: Sania, swat

Find out the Singaporean Rice Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Singaporean Rice is very famous in desi people. At KFoods you can find Singaporean Rice and all the urdu recipes in a very easiest way.

Singaporean Rice

Singaporean Rice in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

Reviews & Comments