شیر خورمہ
اجزاء:
•دو دھ_____ 1 لیٹر
•کاجو _____ 25گرام
•کشمش_____ 25 گرام
•بادام_____ 25 گرام
•پستہ_____ 25گرام
•دیسی گھی_____ آدھا کپ
•چھوٹی اِلائچی_____ 6 عدد
•لونگ_____ 4 عدد
•مخانے_____ 1 سو گرام
•ناریل_____ 25 گرام
•پھینیاں_____ 100 گرام
•سویاں_____ 100 گرام
•چینی_____ 1 کپ
•اخروٹ_____ 25 گرام
•کھویا_____ 50گرام
•کیوڑا واٹر_____ آدھا چائے کا چمچ
•ٹوٹی فروٹی_____ 150 گرام
ترکیب:
ایک پین میں دودھ لے کر اُبال لیں ۔
اب ا یک پین میں دیسی گھی لیں اور اس میں چھوٹی اِلائچی، لونگ، میوہ جات ،مخانے ،ناریل ، پکا ہوا دودھ ،پھینیاں ،سوّیاں ،چینی ،اخروٹ اور کھویاڈا ل کر آٹھ سے دس منٹ تک پکا لیں ۔
اب اس میں کیوڑا واٹر ڈال کر گارنش کر لیں۔
آپکا مزیدار شیرخرما تیار ہے ۔
Posted By: Ashhad, karachi
Add Your Recipe