شیر خرما
اجزاء:
سویاں 100گرام
دودھ 2 لیٹر
چھوہارے 50گرام
بادام گری 50گرام
ناریل 50گرام
پستہ 20گرام
کشمش 20گرام
روح کیوڑہ چند قطرے
الائچی خورد 8عدد
چینی کلو یا حسب پسند
دیسی گھی کھانے کے 2 چمچے
ترکیب:
بادام، پستہ ، ناریل اور چھوہارے باریک کتر لیجئے۔
ایک دیگچی میں پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔
جب کھولنے لگے، تو اس میں سویاں ڈال کر پانچ منٹ ابا لیے اور پھر اتار کر چھلنی میں چھان کر رکھ لیجئے۔
ایک دوسری دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا ئیے اور دودھ کو جوش دے کر چھوہارے ڈال کر پکنے دیجئے۔جب دودھ پک کر نصف رہ جائے تو گھی اور الائچی ڈال دیجئے۔
پھر سویاں چینی کے ساتھ ڈال کر اچھی طرح جوش دیجئے اور بادام، پستہ، ناریل اور کشمش ڈال کر اتار لیجئے۔
اوپر روح کیوڑہ کے چند قطرے چھڑک دیجئے۔
لذیذ شیر خرما تیار ہے۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi
Add Your Recipe