ساگو دانے کو تیل میں فرائی کریں اور یہ نئی ڈش بنائیں ! غذائیت سے بھرپور کھانے کی ترکیب جانیں اور آپ بھی بنائیں

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our ساگو دانے کو تیل میں فرائی کریں اور یہ نئی ڈش بنائیں ! غذائیت سے بھرپور کھانے کی ترکیب جانیں اور آپ بھی بنائیں, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this ساگو دانے کو تیل میں فرائی کریں اور یہ نئی ڈش بنائیں ! غذائیت سے بھرپور کھانے کی ترکیب جانیں اور آپ بھی بنائیں is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

ساگودانہ بہت زیادہ غذائیت سے بھرپور ہے اور اس میں مکمل ملٹی وٹامنز اور فری کولیسٹرول ڈائٹیٹیل انزائمز ہوتے ہیں جو اس کو فوائد سے بھرپور بناتے ہیں۔ جب بھی کوئی بیمار ہو تو اس کو ساگو دانہ پکا کر دے دیا جاتا ہے تاکہ وہ توانائی سے بھرپور غذا کھا کر جلدی ہی صحتیاب ہوں۔

کیلشیئم، آئرن اور فائبر سے بھر پور ساگودانہ ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور متاثرہ پٹھوں کی افزائش ہوتی ہے ۔

عموماً گھروں میں اس کو دھو کر دودھ میں پکایا جاتا ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو ایسی منفرد ریسیپی بتانے جا رہے ہیں جس کو جاننے کے بعد آپ ضرور پکاکر کھانے کا سوچیں گے اور ایک نئے انداز کی یہ ریسیپی گھر والے بھی کھا کر آپ کی تعریف لازمی کریں گے۔

سب سے الگ ساگودانہ ریسیپی:

سب سے پہلے ساگودانے کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں۔ اب ایک کڑائی میں تیل جو اچھی طرح گرم کریں اور اس میں ساگودانے کو تلیں، مگر دھیان رکھیں کے چمچ چلاتی رہیں ورنہ یہ آپس میں چپک جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی آپ پیاز کے باریک ٹکڑے کاٹ کر ڈالیں، دو ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی، حسبِ ضرورت ٹماٹر اور گوبھی کے باریک ٹکڑے کرکے ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں۔ جب آپ دیکھیں کہ یہ براؤن ہوگیا ہے تو اس میں ایک لہسن کا جوہ اور آدھا چمچ رائی دانہ ڈال کر دو سے تین منٹ دم دے دیں۔ لیجیئے مزیدار اور ذائقے سے بھرپور ساگودانہ تیار ہوگیا ہے۔

اب اس کو وہ لوگ بھی کھانا پسند کریں گے جن کو یہ دودھ میں پکا ہوا نہیں پسند۔

By Humaira  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   4035 Views   |   15 Jan 2023
Related Recipes
Reviews & Comments