انڈؤں کو پھینٹ لیں پھر اس میں چینی پسی ہوئی ڈال کر مکس کریں۔پھر میدہ ڈال کر مکس کر کے کھانے کا رنگ ڈآل کر اچھی طرح مکس کر کے کیک پین میں ڈال کر دو سو پر بیک کر لیں۔اس طرح چار مخطلف رنگ کے کیک بنا لیں۔
اب کریم کو پھینٹ لیں یہاں تک کہ گاڑھی ہو جائے ۔اب آئسنگ شوگر ڈال کر مکس کر لیں چاہیں تو ونینلا ایکسٹرک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔اب کیک کا ایک حصہ رکھیں اس پر دودھ ڈالیں اور کریم لگائیں پھر دوسرا کیک رکھیں اس پر دودھ اور کریم لگائیں اس طرح تمام کیک پر ددوھ او ر کریم لگا کر آئیسنگ کر لیں۔