ران مہارانی
اجزاء:
مٹن لیگ ------ ایک ثابت
تلی پیاز ------ ایک کپ
ادرک ----- ایک چائے کا چمچ
لہسن ----- ایک کھانے کا چمچ
پسی ہری مرچ ----- ایک کھانے کا چمچ
دہی ----- ڈیڑھ کپ
کریم ----- آدھا کپ
کھویا ----- آدھا کپ
بادام ------ بیس عدد
زیرہ پاؤڈر ----- ایک کھانے کا چمچ
دھنیا ------ ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ ---- ایک کھانے کا چمچ
جائفل جاوتری ----- آدھا چائے کا چمچ
چھوثی الائچی ----- آدھا چائے کا چمچ
پسا گرم مصالحہ ----- ایک چائے کا چمج
نمک ----- حسب ذوق
ابلے انڈے ----- چار عدد
بادام ----- دس عدد
ترکیب:
پیاز کو گولڈن فرائی کر کے گرائنڈ کرلیں-
بادام کو پیس لیں- ہری مرچیں بھی پیس لیں-
دہی میں کریم٬ کھویا٬ پسی ہری مرچ٬ ادرک٬ لہسن٬ تلی پیاز٬ پسا دھنیا٬ نمک٬ لال مرچ٬ پسا زیرہ٬ گرم مصالحہ٬ جائفل جاوتری٬ اور چھوٹی الائچی کو مکس کرلیں-
اب ران کو کانٹے سے گود لیں- اور مصالحے میں شامل کر کے چار گھنٹے تک میرینیٹ کریں-
آدھا کپ گھی گرم کر کے ران کو ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں-
جب ران تیار ہوجائے تو 4 ابلے انڈے اور تلے بادام سے گارنش کر کے سرو کریں-
Chef Sara Riaz ,
Posted By: Farheen, karachi