Prawn Tempura Recipe in Urdu

Prawn Tempura

پران ٹیمپورہ

اجزاء:
جھینگے (بڑے سائز کے ) : ایک کلو
نمک : حسب ذائقہ
لہسن پسا ہوا : ایک چائے کا چمچہ
سفید مرچ (پسی ہوئی) : ایک چائے کا چمچہ
تیل : تلنے کے لئے

آمیز ے کے لئے :
میدہ : ایک کپ
کارن فلور : تین چوتھائی کپ
انڈا : ایک عدد
سوڈا واٹر ( یخ ٹھنڈ ا ) : حسب ضرورت
جھینگوں کو صاف کرکے اس میں نمک ، لہسن اور سفید مرچ ملا کر آدھے گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں ۔
آمیزہ بنانے کے لئے ایک برتن میں میدہ ، کارن فلور ، انڈا اور سوڈا واٹر ڈال کر گاڑھا پیسٹ بنالیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔
کڑاہی یا فرائنگ پین میں تیل ڈال کر پانچ منٹ تک گرم کریں اس کے بعد درمیانی آنچ پر ایک ایک جھینگے کو آمیزے میں ڈبوئیں اور گرم تیل میں اتنی دیر فرائی کریں کہ گولڈن براﺅن ہو جائے اور اندر سے بھی اچھی طرح پک جائے ۔
جھینگوں کو تھوڑے تھوڑے کرکے فرائی کریں تاکہ اچھی طرح فرائی ہو جائیں۔

نوٹ : اس آمیزے میں مچھلی اور مختلف سبزیاں مثلاً پھول گوبھی اور آلو وغیرہ بھی فرائی کئے جاسکتے ہیں ۔
جھینگوں میں پانچ سے دس منٹ تک نمک لگا کر رکھ دیں اس کے بعد اس کو پانی سے دھولیں۔ اس کی بدبو ختم ہو جائے گی ۔

Posted By: Seema Aleem, Karachi

Find out the Prawn Tempura Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Sea Foods. Prawn Tempura is very famous in desi people. At KFoods you can find Prawn Tempura and all the urdu recipes in a very easiest way.

Prawn Tempura

Prawn Tempura in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Sea Foods.

مزید فش اور سی فوڈز ریسیپیز

Reviews & Comments (1)

Please, could provide the recipes in English so that we can make copying or revenues. thank you Jorge

Dec 25, 2014 Jorge Eriberto Lopes Florianópolis- Brazil

Leave Comment