Potato Chips Recipe in Urdu

Potato Chips

آلو کے کرارے چپس

اجزاء:
آلو کے کرارے کرارے چپس اب گھر میں بچوں کے لئے خود ہی بنالیں، یہ بنیں اتنے آسانی سے کہ آپ خود بھی رہ جائیں حیران۔
٭ ایک بڑے پیالے کو پانی سے بھر لیں اور اس میں دھلے ہوئے دو سے تین یا حسبِ ضرورت آلو ڈال کر پندرہ منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
٭ اب ان آلوؤں کو فرائیز کٹر یا چھری کی مدد سے باریک یا کسی بھی شکل میں کاٹ کر پانی میں بھگو دیں۔
٭ پندرہ منٹ بعد نکال کر ان کو ایک کپڑے پر رکھ دیں تاکہ پانی نکل جائے اور یہ خشک ہوجائیں۔
٭ اب ایک پیالی میں نمک، کالی مرچ پاؤڈر، ایک چٹکی ہلدی، پسی لال مرچ تمام چیزیں ڈال کر تھوڑے سے پانی میں مکس کرکے پیسٹ بنالیں، ان کٹے سوکھے آلوؤں کو اس پیسٹ میں لگائیں اور آئل میں فرائی کرلیں۔

ضروری ٹپس:
٭ آلوؤں کو لازمی زیادہ پانی میں بھگوئیں اور کاٹنے کے بعد بھی پندرہ منٹ ضرور بھگوئیں۔ اور آخر میں کپڑے پر ڈال کر خشک کرلیں اس سے کرارے چپس بنیں گے۔
٭ ہلدی، مرچ کا پیسٹ آلوؤں میں ذائقہ ڈالنے کے لئے بنایا گیا ہے، آپ چاہیں تو صرف نمک ہی استعمال کرسکتی ہیں۔

Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Potato Chips Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chef Recommended Recipes. Potato Chips is very famous in desi people. At KFoods you can find Potato Chips and all the urdu recipes in a very easiest way.

Potato Chips

Potato Chips in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chef Recommended Recipes.

مزید شیف ریسیپیز ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment