پوٹا کلیجی بنانے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے پوٹے اور کلیجی کو دھو لیں۔
۔ پھر مکسر میں لہسن (چھلکے سمیت) اور ثابت دھنیا ڈال کر دُھر دُھرا پیس لیں۔
۔ ایک برتن میں پوٹا، کلیجی، لہسن دھنیا کُٹا ہوا اور ہلدی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر 5-6 منٹ تک دھکن لگا کر پکائیں، اسکے بعد اضافی پانی کو چھان لیں اور اسے اچھی طرح دھو لیں۔
۔ دھونے کے بعد پوٹے اور کلیجی کو الگ کریں، اور پوٹوں کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
۔ دوسرے برتن میں پیاز، ہری مرچ، لہسن، ادرک، ٹماٹر اور پانی ڈالیں اور اسے ڈھک کر 5 منٹ تک پکائیں۔ جب پیاز ٹماٹر نرم ہوجائیں تو اسے اچھی طرح بلینڈ کر کے گریوی بنا لیں۔
۔ اب ایک کڑاہی میں پوٹے، تیار شدہ گریوی، لال مرچ پاؤڈر، خشک دھنیا پاؤڈر، زیرہ، نمک، ہلدی پاؤڈر اور پانی ڈالیں۔ اچھی طرح مکس کریں، اور تیز آنچ پر 8-10 منٹ تک پکائیں (اگر آپ پریشر ککر استعمال کر رہے ہیں، تو پکانے کا وقت 5-6 منٹ ہے)۔
۔ پوٹے نرم ہوجائیں تو تیز آنچ پر پانی کو خشک کر کے کلیجی کو شامل کریں اور بھون لیں، پھر کوکنگ آئل ڈال کر تیز آنچ پر مزید 3-4 منٹ تک پکائیں۔ چمچ کو آہستہ اور ہموار طریقے سے ہلائیں۔
۔ آخر میں پسا ہوا گرم مصالحہ، کالی مرچ پاؤڈر، سوکھی میتھی، ادرک اور ہری مرچیں ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر 5 منٹ تک پکائیں۔
۔ لیجیئے مزیدار پوٹا کلیجی تیار ہے اسے روٹی یا نان کے ساتھ سرو کریں اور لطف اٹھائیں!