French Fries Pizza Recipe in Urdu

Find delicious French Fries Pizza recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. French Fries Pizza recipe is one of the common and most searched dishes in the Snacks And Appetizers recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating French Fries Pizza recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

French Fries Pizza
chef Recommended By Chef
time-clock 00.25 To Prep
time-clock 00.45 To Cook
As Desired Servings
Tips About Recipe

7247 Views 0 Comments

فرنچ فرائز پیزا
اجزاء:
1. میدہ_____ 3کپ
2. نمک_____ حسبِ ذائقہ
3. چینی_____ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
4. خمیر_____ 2چائے کا چمچ
5. لہسن پاؤڈر_____ آدھ کھانے کا چمچ
6. زیتون کا تیل_____ 3کھانے کے چمچ
7. گرم پانی_____ حسبِ ضرورت
8. آلو_____ آدھ کلو
9. نمک_____ حسبِ ذائقہ
10. کھانے کا تیل_____ فرائی کے لئے
11. مکھن_____ 2کھانے کے چمچ
12. میدہ_____ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
13. دودھ _____1کپ
14. ہاٹ سوس_____ 1چائے کا چمچ
15. نمک_____ حسبِ ذائقہ
16. کالی مرچ پاؤڈر_____ آدھا چائے کا چمچ
17. پیزا سوس_____ حسبِ ضرورت
18. چیڈر چیز_____ حسبِ ضرورت
19. موزریلا چیز_____ حسبِ ضرورت
20. پیاز_____ حسبِ ضرورت
21. شملا مرچ_____ حسبِ ضرورت
22. چیز سوس_____ حسبِ ضرورت
23. دھنیا_____ گارنش کے لئے

ترکیب:
1 باؤل میں میدہ، نمک، چینی، خمیر، لہسن پاؤڈراور زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اس میں حسبِ ضرورت پانی ڈال کر نرم ڈو گوندھ لیں اور کلنگ سے ڈھک کر تیس منٹ رکھ دیں۔
پھر آلوؤں کو چھیل کر کاٹ لیں۔
اب 1 برتن میں پانی ابلنے دیں اور اس میں آلو ڈال کر چولہا بند کر کے آلوؤں کو گرم پانی میں 8 منٹ بھگو کر رکھ دیں۔
پھر 1 پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے آلوؤں کو لائٹ گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں، فرنچ فرائز تیار ہیں۔
اب 1 پین میں مکھن پگھلا کر اس میں میدہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور ایک منٹ پکا لیں۔
اب اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کر تے جائیں تاکہ گھٹلیاں نہ رہیں۔
اب اس میں چیز سلائس، ہاٹ سوس اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور چولہا بند کر دیں۔
پھر چولہا بند کردیں سوس تیار ہے۔
اب ڈو لے کر دو برابر حصوں میں کاٹ کر پیڑے بنائیں اور گول روٹی کی شکل میں بیل لیں۔
اب 1 بیکنگ پین میں دوسری روٹی رکھ اس پر پیزا سوس پھیلائیں۔
پھر اس پر چیز، شملا مرچ، پیاز اور فرائز ڈال کر ایک سو اسی کے ٹمپریچر پر پندرہ سے بیس منٹ بیک کر لیں۔
پھر اس پر چیز سوس پھیلائیں اور تازہ دھنیا چھڑک کر سرو کریں۔
مزیدار فرنچ فرائز پیزا تیار ہے۔
Posted By: Hafsa, Hyderabad

Find out the French Fries Pizza Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Snacks And Appetizers. French Fries Pizza is very famous in desi people. At KFoods you can find French Fries Pizza and all the urdu recipes in a very easiest way.

French Fries Pizza

French Fries Pizza in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Snacks And Appetizers.

Reviews & Comments