اجزاء:
موسم بدلتے ہی کھانوں کے انتخاب میں بھی تبدیلی آگئی ہے، ایسے میں گرم کھانوں کی طرف رجحان بڑھ جاتا ہے۔ ویسے تو اکثر گھروں میں پائے اتوار کے دن ناشتے کے طور پر بھی بہت ذوق و شوق سے بنا کر کھائے جاتے ہیں۔ پائے بنانے کا سب کا پنا انداز ہوتا ہے کچھ لوگ شوربا پتلا رکھتے ہیں تو کچھ گاڑھا۔
پر آج ہم آپ کے لیئے لائے ہیں شیف اسد کی ایسی ترکیب جس سے بنیں گے اتنے مزیدار پائے کہ جو بھی کھائے گا آپ کی تعریف کئے بنا نہیں رہ پائے گا۔ اسکے ساتھ ہی کچھ ایسی چیزیں بھی شامل کریں گے جو اسکا ذائقہ مزید بڑھ جائے گا۔
پائے میں درکار اجزاء:
۔ گائے کے پائے
۔ ادرک لہسن کا پیسٹ
۔ نمک حسب ذائقہ
۔ ہلدی ایک چمچ
۔ پانی (پائے اچھے سے ڈوب جائیں اتنا)
پائے کو اچھی طرح آٹا لگا کر دھونے کے بعد ایک پتیلے یا ککر میں ان تمام اجزاء کے ساتھ ڈال کر گلنے کیلیئے چھوڑ دیں۔ جب پائے گل جائیں تو اسے چولہے سے اتار کر اسکے پانی سمیت الگ سے رکھ دیں۔
پائے کا مصالحہ (گریوی) بنانے کیلیئے:
۔ سوکھا ناریل (کُھرچا ہوا) توئے پر سیخ لیں
۔ تلی ہوئی پیاز 2 عدد
۔ ایک کپ دہی
۔ کچھ کاجو اور بادام
۔ خسخس 3 چمچ توئے پر بھونی ہوئی
۔ بھونا ہوا دھنیا 3 چمچ
۔ لال مرچ پاؤڈر چار چمچ
۔ گرم مصالحہ آدھا چمچ