• میگی کو پہلے آپ پانی میں ڈال کر الگ الگ ابال لیں۔
• بون لیس چکن کو دھو کر ابال لیں۔
• پین میں آئل ڈال کر چھوٹے سائز میں کٹی ہوئی پیاز براؤن کریں، اس میں ٹماٹر، لہسن ادرک کا پیسٹ، حسبِ ضرورت لال پسی ہوئی مرچیں، نمک، میگی مصالحہ، پسی کالی مرچیں، ذرا سی ہلدی اور کیچپ ڈال کر اچھی طرح مصالحہ بنالیں۔
• دو انڈے اسی بھنے مصالحے میں ڈالیں اور اچھی طرح چمچ چلا کر انڈے کو اس میں مکس کرلیں کہ وہ اچھی طرح پک جائے۔
• ابلی ہوئی چکن کے ریشے بنالیں یا آسانی سے اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور بھنے مصالحے میں شامل کرلیں۔
• ابلی ہوئی میگی ایک پیالے میں نکال لیں اور اس کے اوپر چکن کا بھنا مصالحہ ڈال دیں۔
ضروری ٹپس:
• کوئی بھی میگی لے لیں جو بازار سے آسانی سے مل جائے۔
• چکن کی چھوٹی بوٹیاں بھی ڈال سکتی ہیں یا تو ریشے کرلیں اس کے۔
• پیاز اور مرچیں زیادہ نہ ڈالیں بلکہ ٹماٹو کیچپ کا استعمال زیادہ کرلیں تاکہ بچے کھا سکیں۔