Noodles Recipe in Urdu

Find delicious Noodles recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Noodles recipe is one of the common and most searched dishes in the Chinese Food recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Noodles recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2737 Views 0 Comments

بچی ہوئی روٹی کے نوڈلز
اجزاء:
رات کو اکثر روٹیاں بچ جاتی ہیں جو باسی ہونے کی وجہ سے کئی لوگ نہیں کھاتے یا اگر کھاتے بھی ہیں تو فرائی کر کے کھاتے ہیں، لیکن اب ایسا کرنا ضروری نہیں کیونکہ آپ بچی ہوئی روٹی سے نوڈلز بھی بنا سکتے ہیں۔
آیئے آپ کو بتاتے ہیں مشہور یوٹیوبر مبشر صدیقی کی ترکیب سے رات کی بچی ہوئی روٹی سے مزیدار ڈش بنانے کی آسان ترکیب۔
• اجزاء:
روٹیاں 4 سے 6 عدد
شملہ مرچ 2 عدد
گاجر 1 عدد
کالی مرچ پسی ہوئی 1 کھانے کا چمچ
پسی لال مرچ 1 چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
ہری مرچ 1 عدد باریک کٹی ہوئی
سویا ساس 1 سے 2 کھانے کے چمچ
چلی ساس ایک سے 2 کھانے کے چمچ
گوبھی حسبِ پسند
پیاز 1 عدد
لہسن 2 سے 3 جوے باریک کٹے ہوئے
ترکیب:
سب سے پہلے بچی ہوئی روٹیوں کو فولڈ کر کے باریک نوڈلز کی طرح چھری کی مدد سے کاٹ لیں کہ یہ لمبی لمبی پھانکیں بن جائیں، اب ایک کڑاہی میں سرسوں کا یا کوئی بھی کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں، اب اس میں لہسن ڈال کر بھونیں اس کے بعد اس میں کٹی ہوئی پیاز شامل کریں، جب یہ گولڈن فرائی ہو جائیں تو اس میں گاجر، نمک، شملہ مرچ، پسی لال مرچ، کالی مرچ، سویا ساس، چلی ساس، گوبھی اور ہری مرچیں ڈال کر بھونیں اور آخر میں اس میں باریک نوڈلز جسی کٹی ہوئی روٹی شامل کریں اور 2 منت دم لگا کر سرو کریں۔
Posted By: Sadia, Karachi

Find out the Noodles Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chinese Food. Noodles is very famous in desi people. At KFoods you can find Noodles and all the urdu recipes in a very easiest way.

Noodles

Noodles in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chinese Food.

Reviews & Comments