اجزاء:
ہمارے یہاں ہفتہ اتوار چونکہ زیادہ تر اسکول اور آفس وغیرہ کہ چھٹی ہوتی ہے تو ایسے میں لوگ گھروں پر رہ کر ویک اینڈ انجوائے کرنا پسند کرتے ہیں.. اور کھانے پینے کے بغیر انجوائمنٹ ادھوری ہے.
اکثر خواتین ایسے دنوں میں شام کے اوقات کچھ اسنیکس وغیرہ بنانا پسند کرتی ہیں.. اسلیئے آج ہم آپ کیلیئے لائے ہیں مزیدار اور چٹ پٹے چلی گارلک نوڈلز کی ریسیپی, جسے کھا کر سب کا دل خوش ہوجائے گا اور آپ کی محنت بھی وصول ہوجائے گی.
چلی گالرلک نوڈلز کی ترکیب
سوس بنانے کا طریقہ
ایک پیالی میں سویا سوس 2 چمچ, ٹماٹر کیچپ 2 چمچ, لیموں کا جوس 2 چمچ, کالی مرچ ½ چمچ, لال مرچ ½ چمچ, چکن کیوب 1 عدد اور نمک حسبِ ذائقہ ڈال کر ان سب کو مکس کر کے سوس بنا لیں اور سائیڈ پر رکھ دیں