No-Bake Mango Cheesecake Recipe in Urdu

Find delicious No-Bake Mango Cheesecake recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. No-Bake Mango Cheesecake recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating No-Bake Mango Cheesecake recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

No-Bake Mango Cheesecake
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

297 Views 0 Comments

مینگو چیز کیک
اجزاء:
بسکٹ بیس کے لیے:
ڈائجیسٹو یا ماری بسکٹ – 200 گرام
پگھلا ہوا مکھن – 80 گرام
چیزکیک فلنگ کے لیے:
کریم چیز – 300 گرام
فریش کریم (ٹھنڈی) – 250 ملی لیٹر
آم کا گاڑھا گودا – 1½ کپ
آئسنگ شوگر – ½ کپ
ونیلا ایسنس – 1 چائے کا چمچ
جیلاٹن پاؤڈر – 1 کھانے کا چمچ (3 کھانے کے چمچ گرم پانی میں گھولا ہوا) (اختیاری، لیکن سیٹ ہونے کے لیے بہتر ہے)
ٹاپنگ کے لیے:
آم کے باریک قتلے
مینگو پیوری
پودینے کے چند پتے (اختیاری)
ترکیب:
٭ سب سے پہلے بسکٹ کو باریک پیس کر اس میں پگھلا ہوا مکھن اچھی طرح مکس کریں۔ اس آمیزے کو کیک ٹن یا شیشے کی ڈش میں دبا کر ہموار کریں اور 20 سے 30 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں تاکہ بیس مضبوط ہو جائے۔
٭ ایک بڑے باؤل میں کریم چیز کو نرم ہونے تک پھینٹیں، پھر آئسنگ شوگر، ونیلا اور آم کا گودا شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔
٭ الگ باؤل میں فریش کریم کو ہلکا پھولنے تک وہپ کریں اور آہستگی سے آم والے مکسچر میں فولڈ کریں۔ اگر جیلاٹن استعمال کر رہے ہیں تو آخر میں شامل کرکے دوبارہ مکس کریں۔
٭ اب تیار فلنگ کو بسکٹ بیس پر ڈال کر سطح برابر کریں۔ کم از کم 6 سے 8 گھنٹے، یا بہتر نتائج کے لیے پوری رات فریج میں رکھیں تاکہ چیزکیک اچھی طرح سیٹ ہو جائے۔
٭ سرو کرنے سے پہلے اوپر مینگو پیوری ڈالیں، تازہ آم کے قتلے سجائیں اور چاہیں تو پودینے کے پتوں سے گارنش کریں۔ ٹھنڈا ٹھنڈا پیش کریں اور ہر کریمی، فروٹی لقمے کا لطف اٹھائیں۔

شیف ٹِپ:
بہترین ذائقے کے لیے میٹھے اور پکے ہوئے چونسہ یا سندھڑی آم استعمال کریں۔ یہی اس چیزکیک کو خاص اور قدرتی مٹھاس سے بھرپور بناتے ہیں۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the No-Bake Mango Cheesecake Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. No-Bake Mango Cheesecake is very famous in desi people. At KFoods you can find No-Bake Mango Cheesecake and all the urdu recipes in a very easiest way.

No-Bake Mango Cheesecake

No-Bake Mango Cheesecake in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

Get Alerts