ایک پاؤ مونگ کی دال کو صاف کر کے بگھولیں۔ پھر چوپر میں دال ڈال کر پیس لیں۔ اب مکسنگ باؤل میں دال کا پیسٹ، ایک چائے کا چمچہ لہسن کا پیسٹ، ایک چائے کا چمچہ پسا گرم مصالحہ، ایک چائے کا چمچہ پسا زیرہ، ایک چائے کا چمچہ پسی ہلدی، دو کھانے کے چمچے پسی لال مرچ اور حسب ذائقہ نمک شامل کر کے پھینٹ لیں۔ پھر میں تیل گرم کر کے مکسچر کو پکوڑوں کی طرح فرائی کرلیں۔ آخر مین انھیں ڈش میں نکال کر گرم کریں۔