Mooli Kay Parathay Recipe in Urdu

Mooli Kay Parathay
Recommended By Chef 00.30 To Prep
5-6 Servings 00.20 To Cook
Tips About Recipe 1374 Views
0 Comments

مولی کے پراٹھے

اجزاء:
•مولی_____ آدھ کلوکش کی ہوئی
•نمک_____ حسبِ پسند
•ادرک_____ 1 انچ کا ٹکڑا کچلا ہوا
•اجوائن_____ 1 چٹکی
•کالا نمک_____ 1 چٹکی
•ہری مرچیں_____ 3 سے 4 عدد باریک کٹی ہوئی
•پودینہ باریک_____ 4کھانے کے چمچ کٹا ہوا
•آٹا_____ آدھ کلو
•گھی_____ حسبِ ضرورت

مولی کو دھو کر چھیل لیں اور کش کرکے رکھ لیں۔
ادرک اور ہری مرچوں کو کچل لیں۔
مولی میں ادرک، اجوائن اور ہری مرچیں شامل کر کے کھلے فرائنگ پین میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔ درمیان میں چمچ سے ایک سے دو مرتبہ ہلالیں۔
اچھی طرح پانی خشک ہونے پر اُتار کر ٹھنڈا کرلیں اور اس میں نمک، پودینہ اور کالا نمک شامل کرلیں۔
آٹے میں چٹکی بھر نمک اور دو سے تینکھانے کے چمچ گھی ڈال کر ٹھنڈے پانی سے ذرا سا سخت گوندھ لیں۔
پندرہ سے بیس منٹ ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ دیں پھر ایک سائز کے پیڑے بنالیں۔
ہر پیڑے کے درمیان میں گڑھا سا کرکے دو چمچ مولی کا مکسچر رکھ کر اچھی طرح بند کر دیں اور تمام پیڑوں کو کچھ دیر کے لئے فریض میں رکھ دیں۔
ہلکے ہاتھ سے بیل کر درمیانی آنچ پر گھی ڈالتے ہوئے پراٹھے بنالیں۔

Posted By: Mehran, Mingora Swat

Find out the Mooli Kay Parathay Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Roti, Nan & Bread. Mooli Kay Parathay is very famous in desi people. At KFoods you can find Mooli Kay Parathay and all the urdu recipes in a very easiest way.

Mooli Kay Parathay

Mooli Kay Parathay in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Roti, Nan & Bread.

مزید نان اور چپاتی ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment