Monte Cristo Sandwich Recipe in Urdu

Find delicious Monte Cristo Sandwich recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Monte Cristo Sandwich recipe is one of the common and most searched dishes in the Breakfast Menu recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Monte Cristo Sandwich recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Monte Cristo Sandwich
chef Recommended By Chef
time-clock 00.25 To Prep
time-clock To Cook
As Desired Servings
Tips About Recipe

1498 Views 0 Comments

مونٹی کریسٹو سینڈوچ
اجزاء:
•ڈبل روٹی کے سلائس_____ 8عدد
•چکن بریسٹ_____ 200گرام
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•پسا ہوا لہسن_____ آدھ چائے کا چمچ
•کالی مرچ پسی ہوئی_____ آدھ چائے کا چمچ
•کٹی ہوئی لال مرچ_____ آدھ چائے کا چمچ
•سرکہ_____ 2 کھانے کا چمچ
•مسٹرڈ پیسٹ_____ 2 چائے کے چمچ
•سلائس چیڈر_____ چیز 8 عدد
•انڈے_____ 3 عدد
•میدہ_____ 2 کھانے کے چمچ
•دودھ_____ 2 کھانے کے چمچ
•مارجرین یا مکھن_____ 1 کھانے کا چمچ
•کوکنگ آئل_____ حسبِ ضرورت

ترکیب:
چکن بریسٹ کو دھو کر دس منٹ فریزر میں رکھیں پھر اس کے پتلے پارچے کاٹ لیں۔
ایک پیالے میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ، نمک، لہسن، لال مرچ اور سرکہ ڈال کر ملائیں اور اس مکسچر سے چکن کے پارچوں کو میرینیٹ کرلیں اور آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
گرل پین یا فرائینگ پین میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگا کر چکن کے پارچوں کو تیز آنچ پر پانچ سے سات منٹ فرائی کرکے نکال لیں۔
پھیلے ہوئے پیالے میں انڈے ، میدہ، مارجرین یا مکھن ،نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں پھر اس میں دودھ ملا کر پھینٹ لیں۔
ڈبل روٹی کے سلائسز پر ہلکا سا مسٹرڈ پیسٹ لگا لیں۔
پھر ایک سلائس پر چکن کا فرائی پارچہ رکھ کر اس پر چیز رکھیں پھر پارچہ رکھ کر چیز کی سلائس کرھیں اور اوپر سے دوسری سلائس سے بند کردیں۔
اسی طرح سے سارے سینڈ وچز بنالیں اور انھیں انڈے کے مکسچر میں ڈبو کر رکھ لیں۔
اوون کو 180ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ سے بیس منٹ پہلے گرم کرلیں اور اوون ٹرے میں برش سے کوکنگ آئل لگا لیں ۔
تیار کئے ہوئے سینڈ وزچز کو ٹرے میں رکھ کر بیک کرنے رکھ دیں۔
جب پانچ سے سات منٹ بعد ایک طرف سے سنہرے ہوجائیں تو احتیاط سے پلٹ کر دوسری طرف سے بھی سنہری کرلیں۔
ان سینڈ وچز میں غذائی اجزاءہونے کی وجہ سے ان کو کھانے کے طور پر تازہ پھلوں کے جوس کے ساتھ پیش کریں ۔
ان سینڈوچز کو حسب ِ پسند ڈیپ فرائی بھی کیا جاسکتا ہے۔

Posted By: Hina, Shadadpur

Find out the Monte Cristo Sandwich Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Breakfast Menu. Monte Cristo Sandwich is very famous in desi people. At KFoods you can find Monte Cristo Sandwich and all the urdu recipes in a very easiest way.

Monte Cristo Sandwich

Monte Cristo Sandwich in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Breakfast Menu.

Reviews & Comments