مسسی سپی مد پائے
اجزاء:
کرمب کرسٹ کے لئے:
ڈائجسٹو بسکٹس ۔۔ 140 گرام
آخروٹ ۔۔ آدھا پیالی
براؤن شوگر ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
پسی دار چینی ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
پگھلا مکھن ۔۔ آدھا پیالی
مکھن ۔۔ 200 گرام
ہلکی میٹھی چوکلیٹ ۔۔ ایک پیالی
کورن سیرپ ۔۔ آدھا پیالی
اندے ۔۔ چار عدد بڑے
اخروٹ ۔۔ آدھا پیالی
ترکیب:
فوڈ پروسیسر میں کرسٹ کے تما اجزاء ڈال کر پیس لیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ پائے ڈش میں کرسٹ مکس ڈال کر اچھی طرح پھیلائیں اور فرج سیٹ ہوجانے تک رکھ دیں۔ گرم پانی میں پیالے میں چوکلیٹ ڈال کر نرم کرلیں، چکلیٹ میں مکھن، کارن سیرپ اور انڈے شامل کر کے پھینٹ لیں۔ جب آمیزہ تیار ہوجائے تو اس میں کٹے ہوئے اخروٹ شامل کردیں۔ اس آمیزے کو ٹھنڈے پائے کرسٹ میں ڈال دیں اور 180 سینٹی گریڈ پر پہلے سے گرم اوون میں 20-25 منٹ تک بیک کرلیں۔ جب پائے کے درمیان میں چھری ڈالیں اور اگر صاف نکل آئے تو اس کا مطلب ہے کہ پائے تیار ہے۔ ٹھندا کرنے کے بعد ونیلا آئس کریم کے ساتھ پیش کریں۔
Chef Shai,Posted By: Sabhat Rizwan,
Add Your Recipe