میکسیکن پران کوکٹیل
اجزاء:
صاف اور اُبلے جھینگے---------- 250گرام
ہری پیاز------------------ 2کھانے کے چمچے
نمک------------ 2/1چائے کا چمچہ
لیموں سلائس 2عدد
ڈریسنگ کے لئے:
مایونیز-------------- 6کھانے کے چمچے
کیچپ---------- 4کھانے کے چمچے
ٹوباسکو 2کھانے کے چمچے
چلی گارلک سوس 1کھانے کا چمچہ
کریم ایک کھانے کا چمچہ
اُبلے انڈے کی سفیدی 2کھانے کے چمچے
باریک کٹے زیتون 1کھانے کا چمچہ
نمک 4/1چائے کا چمچہ
کٹی لا ل مرچ 2/1چائے کا چمچہ
ترکیب:
پہلے ایک پیالے میں250گرام ابلے جھینگوں کو 1کپ پانی، 2/1چائے کا چمچہ نمک،2کھانے کے چمچے ہری پیاز اور 2عدد لیموں سلائس کے ساتھ8سے 10منٹ کے لئے رکھ دیں۔
کوکٹیل ڈریسنگ کے لئے ایک پیالے میں 6کھانے کے چمچے مایونیز، 4کھانے کے چمچے،2کھانے کے چمچے ٹوباسکو، 1کھانے کا چمچہ، چلی گارلک سوس، 1کھانے کا چمچہ کریم، 2کھانے کے چمچے ابلے انڈے کی باریک کٹی سفیدی ، ایک کھانے کا چمچہ باریک کٹے، زیتون، 4/1چائے کا چمچہ نمک اور 2/1چائے کا چمچہ کٹی لال مرچ ڈال کر مکس کرلیں۔
اب ابلے جھینگوں کو اس میں فولڈ کریں۔
پھر کوکٹیل کپس کولیٹس لیوز کے ساتھ پھیلائیں۔ اوپر پران مکسچر ڈال دیں۔
آخر میں لیموںسلائس اور پارسلے سے گارنش کرکے ٹھنڈا سرو کریں۔
Shireen Anwar,Posted By: saiqa,
Add Your Recipe