Meatless Club Sandwich Recipe in Urdu

Meatless Club Sandwich

میٹ لیس کلب سینڈوچ

اجزاء:
ڈبل روٹی کے سلائس چھ سے آٹھ عدد
نمک حسب زائقہ
انڈے دو عدد
بیسن ایک پیالی
بیکنگ پائوڈر آدھا چائے کا چمچ
پیاز دو عدد درمیانی
لال مرچ پسی ہوی آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ پسی ہوی آدھا چائے کا چمچ
مایونیز تین کھانے کے چمچ
ہری چٹنی حسب زائقہ
ٹماٹو کیچپ حسب پسند
ٹماٹر دو عدد
ہری مرچیں دو سے تین عدد
ہرا دھنیا آدھی گھٹی
بند گوبی چار کھانے کے چمچ
گاجر چار کھانے کے چمچ
کھیرا ایک عدد
سلاد کے پتے حسب پسند
سبز یا سیاہ زیتون حسب پسند
کوکنگ آئل حسب ضرورت
ہرا دھنیا اور مرچوں کو باریک کاٹ کر رکھ لیں، ایک پیاز اور ایک ٹماٹر کو باریک چوپ کر لیں۔۔

انڈے پھینٹ کر اس میں بیسن، بیکنگ پائوڈر، نمک، ہرا دھنیا، ہری مرچیں، لال مرچ، ٹماٹر اور پیاز ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔۔

مایونیز میں نمک، گاجر، بند گوبی اور سفید مرچ ملا کر رکھ لیں۔۔

ڈبل روٹی کے سلائس کو ٹوسٹر میں سنہرا ٹوسٹ کر کے نکال لیں اور ہر سلائس پر ہلکا سا مایونیز لگا کر رکھ لیں۔۔

فرائنگ پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ آئل ڈال کر ایک منٹ تک گرم کریں اور اس میں انڈوں کے مکسچر سے چھوٹے چھوٹے آملیٹ بنا لیں۔۔

ڈبل روٹی کے سلائس پر سلاد کا پتہ رکھ کر اس پر تیار کیا ہوا آملیٹ رکھیں، پھر دوسری سلائس رکھ کر اس پر ٹماٹو کیچپ لگائیں اور کھیرا، پیاز اور ٹماٹر کے قتلے رکھ دیں اور دوبارہ سے تین سلائس کو اس طرح سے لگائیں۔۔

آخری سلائس رکھ کر یس پر زیتون رکھ دیں۔۔

Posted By: Asia Mani, Hydrabad

Find out the Meatless Club Sandwich Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Roti, Nan & Bread. Meatless Club Sandwich is very famous in desi people. At KFoods you can find Meatless Club Sandwich and all the urdu recipes in a very easiest way.

Meatless Club Sandwich

Meatless Club Sandwich in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Roti, Nan & Bread.

مزید نان اور چپاتی ریسیپیز

Reviews & Comments (1)

Meatless club Sandwich ki bilkul first time daikhe Ramadan m bnane k lia different recipe ha Meatless Club Sandwich bachon ko launch box m dene k lia bhi buhat ache hain

Jun 20, 2014 aamina Lahore

Leave Comment