Masala Puri Recipe in Urdu

Find delicious Masala Puri recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Masala Puri recipe is one of the common and most searched dishes in the Iftar Items recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Masala Puri recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1671 Views 0 Comments

مصالحہ پوریاں
اجزاء:
کچوریاں کھانے میں ذرا بھاری پن محسوس ہوتا ہے اور افطار میں تو کچوریاں اکثر لوگ کھاتے ہی رہتے ہیں مگر کم ہی لوگ مصالحہ پوری بنانا جانتے ہیں یہ کہیں بازار میں ملتی ہے اور کہیں نہیں ملتی۔ اس لیے آج کے فوڈز میں بھارت کی مشہور مصالحہ پوریاں آپ کو بنانا سکھا رہے ہیں۔ آپ بھی کھائیں، گھر والوں کو بھی کھلائیں۔

ترکیب:

پوری بنانے کے لیے اجزاء:
میدہ چھنا ہوا آدھا کپ
سوجی 4 چمچ
چینی 1 چمچ
نمک 1 چمچ
پانی 1 کپ
آئل آدھا کپ

پوری کو بھرنے کے لیے فلنگ کے اجزاء:
آلو 2
دھنیا 1 چمچ
لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے
نمک آدھا چمچ
چاٹ مصالحہ 1 چمچ
لہسن پاؤڈر 1 چمچ
پسی ہوئی لال مرچ آدھا چمچ
زیرہ پاؤڈر 1 چمچ
چیڈر چیز آدھا کپ
موزریلا چیز آدھا کپ
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا 1 چمچ
ترکیب:
پوری کا مصالحہ بنانے کا طریقہ:
٭ تمام اجزات کو اچھی طرح مکس کرلیں اور سب سے آخر میں چیز اور ہرا دھنیا ڈال کر پیسٹ کو تھوڑی دیر رکھ دیں۔

مصالحہ پوریاں کیسے بنائیں؟
٭ سوجی، چینی، میدہ، نمک، آئل، پانی کی مدد سے اچھی طرح آٹا گوندھ لیں۔
٭ اب ہاتھوں کی مدد سے گول ٹکیاں بنائیں اور اس میں تھوڑا سا فلنگ کا پیسٹ ڈال کر پیڑے کو بند کرلیں۔
٭ بیل کر اس کو گرم آئل میں فرائی کرلیں۔
٭ لیجیے مزیدار مصالحہ پوریاں تیار ہیں اب ان کو سلاد اور رائتے کے ساتھ سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Masala Puri Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Iftar Items. Masala Puri is very famous in desi people. At KFoods you can find Masala Puri and all the urdu recipes in a very easiest way.

Masala Puri

Masala Puri in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Iftar Items.

Reviews & Comments