مصالحہ آلو اسٹک
اجزاء:
آلو ۔۔ ایک کلو
ٹومیٹو پیوری ۔۔ ایک کپ
ٹماٹر ۔۔ دو سے تین عدد
املی کا پیسٹ ۔۔ آدھا کپ
کٹی لال مرچ ۔۔ دو کھانے کے چمچے
بھنا کٹا ہوا زیرہ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
کٹی کالی مرچ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچیں ۔۔ چھ سے آٹھ عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ ۔۔ دو کھانے کے چمچے
تیل ۔۔ چار سے پانچ کھانے کے چمچے
نمک ۔۔ حسب ذائقہ
ٹوتھ پکس ۔۔ حسب ضرورت
چاٹ مصالحہ ۔۔ گارنش کے لئے
ہرا دھنیا ۔۔ گارنش کے لئے
ترکیب:
ایک پین مین چار سے پانچ کھانے کے چمچے تیل، دو کھانے کے چمچے تیل، دو کھانے کے چمچے ادرک لہسن کا پیسٹ اور ایک کلو آلو ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ جب آلوؤں پر ہلکا براؤن کلر آجائے تو ان میں دو تین عدد کٹے ٹماٹر، ایک کپ ٹومیٹو پیوری، دو کھانے کے چمچے کٹی لال مرچ، ایک چائے کا چمچہ بھنا کٹا ہوا زیرہ، چھ سے آٹھ عدد ہری مرچیں اور حسب ذائقہ نمک شامل کریں اور حسب ذائقہ پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ آلو گل جائے اور گریوی گاڑھی ہوجائے۔ اب املی کا پیسٹ شامل کر کے اچھی طرح بھونیں۔ جب آئل الگ ہونے لگے تو ڈش آؤٹ کرلیں۔ آخر میں ٹوتھ پکس لگائیں اور اوپر سئ ہر ادھنیا اور چاٹ مصالحہ چھڑک کر سرو کریں۔
Chef Gulzar,Posted By: Rahma,
Add Your Recipe