چکن کو دھو کر کچن ٹاول سے اچھی طرح خشک کر لیں، لہسن کے جوؤں کو کچل کر رکھ لیں۔ بڑے پیالے میں نمک، لیموں کا رس، کچلا ہوا لسن، لال مرچ، مسٹرڈ پیسٹ، سفید مرچ اور دو سے تین کھانے کے چمچ اولیو آئل ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اسے ایک گھنٹے کے لئے ڈھک کر رکھ دیں۔ چکن بریسٹ میں دونوں طرف سے کٹ لگا کر اس مصالہے میں ڈالیں اور اچھی طرح مرینیٹ کر کے دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ گرل پین کو چولہے پر رکھ درمیانی آنچ پر آتھ سے دس منٹ گرم کریں اور اس پر چکن بریسٹ کو رکھ کر تین سے چار منٹ گرل کریں تاکہ ایک طرف سے سنہرا ہوجائے پھر پلٹ کر دوسری طرف سے بھی گرل لیں۔ آلوں کو ابال کر میش کرلیں اور ان میں حسب پسند نمک، کالی مرچ اور ایک کھانے کا چمچ اولیو آیل ڈال کر ملائیں اور انھیں بھی گرم گرل پین پر تین سے چار منٹ کے لئے گرل کرلیں۔ بروکولی کے چھوٹے ٹکڑے کر کے ہلکا سا ابال لیں اور ایک کھانےکا چمچ اولیو آئل چھڑک کر گرل کریں۔